جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

مریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی، نیب نے اہم فیصلہ کر کر لیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی ) لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پاسپورٹ واپسی کی متفرق درخواست پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی جبکہ دوران سماعت نیب نے مریم نواز کا پاسپورٹ درکار نہ ہونے کا بیان عدالت میں جمع کروایا ۔

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست کی مخالفت نہ کرنے کا بیان دید یا ۔مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں مشتمل 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔مریم نواز کے وکیل کی عدم پیشی پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کہاں ہیں؟ جونیئر وکیل نے عدالت میں جواب دیا کہ امجد پرویز دوسری عدالت میں مصروف ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صرف یہی کیس ہے کیا، وکیل کو اتنا نہیں پتہ کہ کونسی عدالت میں پہلے پیش ہونا ہے۔دوران سماعت سماعت نیب نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیب نے مریم نواز کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں دو صفحات پر مشتمل جواب جمع کرا دیا، نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کا پاسپورٹ نیب کو درکار نہیں ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا اور مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی متفرق درخواست پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…