اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

کچھ اضلاع میں سیلاب کے پانی میں اضافہ ہونے لگا، اقوام متحدہ نے خبر دار کردیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیٹلائٹ سینٹر کی جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیلاب کے بعد سندھ کے 8 اضلاع ، بلوچستان کے 2 اضلاع اور پنجاب کے ایک ضلع میں سیلاب کے پانی میں اضافہ ہورہا ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ

برائے انسانی امداد(او سی ایچ اے)کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں 8 سے 14 ستمبر کے سیٹلائٹ ڈیٹا کا 15سے 21 ستمبر کے ڈیٹا سے موازنہ کیا گیا ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سندھ کے اضلاع جامشورو، ٹھٹھہ، ٹنڈو الہ یار، میرپورخاص، عمر کوٹ، تھرپارکر سجاول اور کراچی کے ضلع ملیر جبکہ بلوچستان کے گوادر اور لسبیلہ اور پنجاب کے ایک ضلع میں ایک ہفتے پہلے کے مقابلے رواں ہفتے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا۔تاہم ملک کے دیگر حصوں میں سیلاب کے پانی میں کمی آئی ہے۔دریں اثنا، او سی ایچ اے کے مطابق سیلابی پانی کے کھڑے ہونے کے وجہ سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور بڑھتی ہوئی غذائی قلت میں اضافہ ہوا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ موسم سرما میں متاثرہ آبادی اور بے گھرافراد کو مدد کی شدید ضرورت ہے۔دوسری جانب سیلاب زدگان میں اسہال، ٹائیفائیڈ اور ملیریا جیسی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، کئی لوگ عارضی پناہ گاہوں میں نامناسب غیرصحت بخش حالات میں رہنے پر مجبور ہیں، بلوچستان اور سندھ کے کچھ حصوں سے ویکٹر اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…