جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈرائونے خواب دیکھنے والے کس مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟نئی تحقیق میں اہم انکشاف

datetime 26  ستمبر‬‮  2022 |

برمنگھم(این این آئی )ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ ادھیڑ عمر میں ڈرانے خواب دیکھتے ہیں، مستقبل میں ان کے ڈیمینشیا کے مرض میں مبتلا ہونے امکانات ہوتے ہیں۔شائع ہونے والی برمنگھم یونیورسٹی کی اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ لوگوں میں ڈیمینشیا کا عارضہ لاحق ہونے سے کئی سال یا دہائیاں قبل ان میں ڈرانے خواب مروج ہوجاتے ہیں۔

یونیورسٹی آف برمنگھم کے ڈاکٹر ابیڈیمی اوٹائیکو کا کہنا تھا کہ تحقیق میں پہلی بار یہ بات سامنے آئی ہے کہ صحت مند لوگوں میں پریشان کن یا ڈرانے خواب کا ڈیمینشیا اور سوچنے سمجھنے کے صلاحیت میں کمی کے خطرات سے تعلق ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے اہم ہے کیوں کہ ڈیمینشیا کیحوالے سے ایسے بہت کم اشارے ہوتے ہیں جن کی مدد سے ادھیڑ عمری میں بیماری کی نشان دہی کی جاسکتی ہے۔ ان تعلقات کی تصدیق کیلیے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے، جبکہ محققین کا ماننا ہے کہ برے خواب افراد میں ڈیمینشیا کی تشخیص کیلیے ایک کارآمد طریقہ ہوسکتا ہے اور بیماری کی ابتدا میں ہی حکمت عملی کو عمل میں لایا جاسکتا ہے۔تحقیق میں ڈاکٹر اٹائیکو نے امریکا میں تین کمیونیٹیز پر مشتمل رضاکاروں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ان رضاکاروں میں 35 سے 64 برس کی عمر کے درمیان 600 مرد اور خواتین جبکہ 79 اور سے زیادہ عمر کے 2600 افراد شامل تھے۔تحقیق کے شروع میں کسی بھی شخص کو ڈیمینشیا کا مرض لاحق نہیں تھا۔ کم عمر افراد کے گروہ کا اوسطا نو سالوں تک جبکہ بوڑھے شرکا کا پانچ سالوں تک معائنہ کیا گیا۔اس تحقیق میں 2002 سے 2012 کے درمیان ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ اس دوران شرکا نے متعدد سوالنامے پر کیے جن میں ان افراد سے برے خوابوں کے متعلق سوالات پوچھے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…