جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

سائنسدانوں نے پانی میں گلنے والے جوتا بنالیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2022 |

کیلیفورنیا(این این آئی )دنیا بھر میں پلاسٹک کے کچرے میں اضافہ ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ جہاں زمین پر موجود اس پلاسٹک کے باریک ذرات جانداروں کے جسم میں جگہ بنا رہے ہیں وہیں یہ سمندروں میں آبی حیات کی زندگی کو بھی یکسر متاثر کر ہے ہیں۔

اب امریکا کے سائنس دانوں نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک ایسا ہلکے ربر کا جوتے کا تلا بنایا ہے جو پانی میں جاکر محض چار ہفتوں میں گلنا شروع ہوجاتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق پانی میں چمڑا گلنے میں 40 سال اور ربر کا تلا گلنے میں 80 سال تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ جبکہ پہننے کے لیے اب تک جو بھی پلاسٹک کی چیز استعمال کی گئی کسی نہ کسی شکل میں وہ دنیا میں موجود ہے۔اس حساب سے برطانیہ میں ہر سال 60 کروڑ جوتے پھینک دیے جاتے ہیں جو مستقبل میں ہزاروں سالوں تک کرہ ارض پر موجود رہیں گے۔البتہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے سائنس دانوں کی جانب سے بنائے گئے اس جوتے کا مواد اس طرح تشکیل دیا گیا ہے کہ سمندری حیات اس کو اس کے بنیادی کیمائی عناصر میں توڑ سکیں گے اور بطور غذا استعمال کرسکیں گے۔محققین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کا یہ متبادل دنیا کے سمندروں کو اپنی لپیٹ میں لیتی آلودگی سے نمٹ سکتا ہے۔پروفیسر اسٹیفن مے فیلڈ کا کہنا تھا کہ سمندروں میں پلاسٹک کا نامناسب تصرف ان کو مائیکرو پلاسٹک میں توڑ دیتا ہے جو انتہائی سنگین ماحولیاتی مسئلہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تحقیق میں دِکھایا ہے کہ ایسی اعلی معیاری پلاسٹک اشیا کا بنایا جانا بالکل ممکن ہے جو سمندر میں گل سکتی ہیں۔2010 میں لگائے گئے محققین کے تخمینے کے مطابق ہر سال 8 ارب کلوگرام پلاسٹک سمندروں میں پھینکی جاتی ہے اور 2025 تک اس میں خطرناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…