اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

یو اے ای میں کھانے پینے کی اشیا 20 فیصد تک سستی ہو گئیں 

datetime 26  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن یو اے ای میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔یو اے ای کے موقر اخبار خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کرنسی (یو اے ای درہم) کی قدر پاکستان،

بھارت اور برطانیہ کی کرنسیوں کے مقابلے میں ریکارڈ بلند ترین سطح پر دیکھی جارہی ہے۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق درہم کی قدر میں ریکارڈ اضافے کے باعث بھارت، پاکستان، یورپ اور برطانیہ سے درآمد کی جانے والی اشیائے خورونوش اور دیگر سامان کی قیمتوں میں (یو اے ای درہم کی قدر کے پیش نظر) نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔اس کے علاوہ سامان کی ترسیل کے اخراجات میں کمی بھی واقع ہورہی ہے۔ یہ تمام وجوہات یو اے ای میں مہنگائی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔یو اے ای کے کاروباری افراد (Retailers) نے امکان ظاہر کیا ہے کہ درہم کی قدر میں اضافے اور ترسیلی اخراجات میں کمی کی وجہ سے درآمدی اشیا کم از کم 20 فیصد سستی ہوجائیں گی۔یو اے ای میں کھانے پینے کی اشیاء درآمد اور فروخت کرنے والے ادارے العادل ٹریڈنگ ( Al Adil Trading) کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر دھننجے داتار کا کہنا ہے کہ شپنگ کمپنیوں کے پاس کنٹینرز کی عدم دستیابی کے باعث چند ماہ قبل فی 20 فٹ کنٹینر کا کرایہ 1100 دالر تک جاپہنچا تھا تاہم اب یہ 375 دالر پر آگیا ہے جب کہ آئندہ ایک سع 2 ماہ کے دوران کرایہ مزید گر کر 100 سے 150 ڈالرز کی سطح پر آجائے گا۔موڈیز کی انویسٹرز سروس کے مطابق اس وقت کنٹینر کے کرایوں کی شرح گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں 57 فیصد کم ہے۔ مال برداری کے کرائے گھٹنے سے مہنگائی میں کمی کے امکان ہیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…