اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

مریم نواز کی ایک اور آڈیو آنے والی ہے، عمران خان

datetime 26  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک اور آڈیو آنے والی ہے جس میں مریم نواز اپنے والد سے کہہ رہی ہیں فکر نہ کریں الیکشن کمیشن توشہ خانہ میں عمران خان کو نااہل کرنے والے ہیں ۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ

چیف الیکشن کمشنر شریف خاندان کے گھر کا نوکر ہے، الیکٹرانک ووٹنگ سے فری اینڈ فیئر الیکشن ہو سکتا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے نواز شریف اور زرداری کے کہنے پر ای وی ایم نہیں آنے دی ۔ انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس میں شہباز شریف ، مریم نواز کو طریقے بتا رہے ہیں، مریم نواز کا داماد بھارت سے مشینری منگوا رہا ہے، حالیہ آڈیو لیکس کے بعد تھوڑی سی بھی شرم ہو تو یہ مستعفی ہو جائیں، ان میں شرم نہیں ہے تو ہمیں ان کو مستعفی کرانا ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کا بینہ ارکان نے آتے ہی اپنے کیسز ختم کرنے شروع کر دیے، یہ لوگ پاکستان آتے ہیں پیسہ لوٹ کر باہر چلے جاتے ہیں، باپ ملک سے باہر بیٹھا ہوا ہے بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستانی شہری نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار ڈیل کے تحت واپس آ رہے ہیں، اسحاق ڈار جواب نہیں دے سکتے تھے اس لیے بھاگ گئے۔ انہوں نے کہا یہاں چوروں کے ساتھ ڈیل ہوتی ہے۔ چوروں کو این آر او دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا اسحاق ڈار ہمارے دور میں نہیں بھاگے تھے۔ بلکہ وہ ن لیگ کی حکومت کے دوران یہاں سے گئے اور وزیراعظم کے جہاز میں بیٹھ کر باہر گئے تھے ۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے روس سے سستا تیل، سستی گندم لینے کے مذاکرات کر لیے تھے، موجودہ حکومت کو حکم ملا روس سے پیٹرول نہیں لینا۔ انہوں نے کہا بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ ایک سو چالیس ارب ہے، ہمارے دور میں ریکارڈ 32 ارب ایکسپورٹس ہوئی ہیں،

ہم نے آئی ٹی سیکٹر کو ٹیکس سے استثنا دیا، جب بھی حکومت آئی، اسٹارٹ اَپس، آئی ٹی سیکٹر کو ٹیکس کی چھوٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آخری سال میں آئی ٹی کی ایکسپورٹس 75فیصد بڑھی ہیں۔ انہوں نے کہا طاقت ور ظالم کا

مقابلہ بزدل اورخود غرض نہیں کر سکتے، ایلیٹ سوچتی ہیکہ ہم کیوں ظالم کا مقابلہ کریں، قوم کو بدترین مہنگائی میں دھکیل دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حق اور سچ پر کھڑی نہ ہونے والی قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…