اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

انڈین روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی گراوٹ کا شکار

datetime 26  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر میں تاریخی کمی آئی ہے۔روپے کی قدر میں مزید گراوٹ کے خدشے اور پائونڈ کے نیچے جانے سے ڈالر سنہ 2002 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو ڈالر تقریبا 81.30 انڈین روپے تک پہنچ گیا جبکہ اس سے قبل یہ 80.9900 انڈین روپے پر تھا۔

ٹریڈرز کے مطابق جمعے کو ایک ڈالر کے مقابلے میں انڈین روپیہ 81.2250 کی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، جس کی وجہ سے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) ڈالر فروخت کرنے پر مجبور ہو گیا تھا۔ آر بی آئی کی مداخلت کی وجہ سے روپے کی قدر میں کچھ بہتری دیکھنے میں آئی تھی۔ممبئی میں قائم بینک کے ایک ٹریڈر نے آر بی آئی کی سرکاری بینکوں کے ذریعے مداخلت کا شارہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سخت اور اتار چڑھا والا سیشن ہو گا۔ سبھی کی نظریں مارکیٹ کھلتے ہی عام سرکاری بینکوں پر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ 81.20 پر آر بی آئی کی مداخلت کافی زبردست تھی اور مارکیٹیں یہ جاننا چاہیں گی کہ آیا اس سطح کو دوبارہ محفوظ کیا جائے گا۔ لیکن ایشیائی کرنسیوں کی لڑکھڑاہٹ کے پیش نظر آر بی آئی مداخلت کرنے کے لیے زیادہ مائل نہیں ہو سکتا۔واضح رہے کہ گرتے ہوئے برطانوی پائونڈ کی بدولت ایشیا ٹریڈنگ میں ڈالر انڈیکس 114.50 سے اوپر پہنچ گیا ہے، جو مئی 2002 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔برطانیہ میں نئی حکومت کے معاشی پلان کے خوف سے پائونڈ کی قدر میں تاریخی کمی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…