پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پنجاب بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پرناکام،گندم اوپن مارکیٹ کی قیمت 38سو سی4 ہزار روپے فی من تک پہنچ گئی،آٹاچکیوں اور گلی محلو ں کی دوکانوں پر فی کلو 120سے 130روپے ہوگیا،آٹاچکی مالکا ن اور شہریوں کا الزام ہے کہ حکو مت فلو ر ملز مالکان کو نوازنے کیلئے آٹے کی

قیمت میں اضا فہ کر رہی ہے،جبکہ گھی اور آئل کی قیمت میں بھی 20سی30روپے فی کلو اضا فہ ہو گیا علا وہ ازیں بیکری کی اشیاء ، صابن اور صرف سمیت دیگراشیاء میں دو گنا اضا فہ کر دیا،منا فع خو ر ارو ذخیرہ اندوز صا رفین کو دونو ں ہا تھو ں سے لو ٹ رہے ہیں، پنجاب حکومت کی ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ پر گرفت کمزور ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران شہر اور ضلع بھر میں کھانے پینے کی اشیاء جن میں سبزی،دالیں،گھی،آٹا،چینی،دودھ اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کے نرخ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں سے نہ صرف دو گنے ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں بلکہ بعض علاقوں میں آٹا،آئل،دودھ اور سبزیاں بھی نایاب ہیں۔حکومت پنجاب نے عوام کی سہولت کے لئے آٹا سستے داموں فراہم کرنے کا بندوبست کیا تھا اب وہ بھی مارکیٹ سے نایاب ہے جبکہ گلی اور محلوں کی سطح پر کریانہ سٹورز کو سستے آٹے کی فراہمی کے لئے جو دکاندار آٹے کی فراہمی کے لئے مقرر کئے گئے تھے۔

انہوں نے بھی حکومتی آٹے کے تھیلے نان،روٹی اور دیگرہوٹل مالکان کو مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کر دئیے جو وزیراعظم میاں شہبا ز شریف کی طرف سے آٹے کے تھیلے کی دس کلو کی قیمت 490روپے مقرر تھی اب وہحکو مت پنجا ب نے وہی دس کلو آٹا بازار میں 640 روپے مقرر کر دی ہے جبکہ کریانہ سٹورز پر وہ بھی نا یا ب ہے۔

علا وہ ازیں بیکری کی اشیاء ، صابن اور صرف سمیت دیگراشیاء میں دو گنا اضا فہ کر دیا،منا فع خو ر اور ذخیرہ اندوز صا رفین کو دونو ں ہا تھو ں سے لو ٹ رہے ہیں،ڈبل روٹی،رس،بسکٹ اور دیگر بیکری کی اشیاء کی قیمتوں میں 70 فیصد اضا فہ کر دیااس طرح صابن اور صرف کی قیمت مین بھی دو گنا اضا فہ، جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عوام جو پہلے ہی مہنگائی،بجلی کے بلوں کی وجہ سے پریشان تھے وہ فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں۔شہریوں نے صارفین اور شہر کی مختلف تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضلع کی نالائق انتظامیہ کو تبدیلی کرکے ایسے افسران کو تعینات کیا جائے جو بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پاسکے اور عوام فاقوں سے محفوظ رہ سکے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے جرائم جس میں چوری،ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کو پولیس کنٹرول کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے دوسری جا نب ضلع نتظامیہ کی طرف سے دعویٰ ہے کہ مارکیٹوں وبازاروں میں پھلوں وسبزیوں کی قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی بدولت مختلف سبزیوں وپھلوں کے نرخوں میں روزبروز کمی آرہی ہے۔

اس ضمن میں سبز مرچ کی قیمت میں گزشتہ روز کی نسبت 50 روپے کمی ہوئی جبکہ ادرک 10 اور کیلا فی درجن 6 روپے کمی کے ساتھ فروخت ہوا۔بعض سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام بھی سامنے آیا۔ڈپٹی کمشنرعمران حامد شیخ کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کے لئے ڈیلی ریویو اجلاس منعقد ہوا۔ڈی او انڈسٹریزشہباز خان،ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ محمد عثمان،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عامر الیاس اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں چکن،پیاز،ٹماٹر،کیلا،سیب،ادرک،آلوودیگرپھلوں وسبزیوں کی قیمتوں کا ڈویڑن کے دیگر اضلاع سے موازنہ بھی پیش کیا گیا جبکہ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے دستیابی اور ریٹس پر بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر گہری نظررکھی جائے۔اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک کردار ادا کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ نرخناموں کی موجودگی اور مقرر کردہ ریٹس کے مطابق اشیاء کی فروخت یقینی بنائیں تاکہ صارفین کو ریلیف ملے۔انہوں نے کہا کہ آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف نتیجہ خیز کریک ڈاؤن کریں اور ذخیرہ اندوزی یا گرانفروشی میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے پھل وسبزی منڈیوں میں بولیوں کے عمل کی مسلسل نگرانی جاری رکھنے کی تاکید کی اور اشیاء کی دستیابی پر بریفنگ لی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…