جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ، انگلینڈ نے پاکستان کو عبرتناک شکست دیدی

datetime 23  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)انگلینڈ نے ہیری بروکس اور ڈوکیٹ کی شان دار بیٹنگ کے بعد بالرز کی نپی تلی کارکردگی کی بدولت پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں باآسانی 63 رنز سے شکست دے کر 7 میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی، 222رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اتنا اچھا نہیں ہوا ،پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بنا سکی،

انگلینڈ کے ہیری بروکس مین آف دی میچ قرار پائے ،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی اتوار کوکھیلا جائے گا۔ جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ اور ویل جیکس نے اوپننگ کی اور شراکت میں 18 رنز بنائے۔محمد حسنین پچھلے میچ میں مہنگے ثابت ہوئے تھے تاہم تیسرے میچ میں اپنے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر فل سالٹ کو محمد نواز کے ہاتھوں کیچ کرایا، جنہوں نے 8 رنز بنائے تھے۔دوسری وکٹ پر جیکس اور ڈیوڈ ملان نے انگلینڈ کا اسکور 61 رنز تک پہنچایا تاہم عثمان قادر نے پاکستان کو دوسری وکٹ دلادی۔ڈیوڈ ملان نے حیدرعلی کا کیچ بننے سے قبل 15 گیندوں پر 14 رنز بنائے تھے، جس میں 2 چوکے بھی شامل تھے۔عثمان قادر نے 9ویں اوور میں انگلینڈ کو ایک اور نقصان پہنچایا، جب 22 گیندوں پر جارحانہ انداز میں 40 رنز بنانے والے ویل جیکس محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے۔بین ڈوکیٹ اور ہیری بروکس نے اچھی شراکت داری کی اور 11 اوور میں انگلینڈ کی اننگز کے 100 رنز مکمل کیے، بروکس نے چھکے مارتے ہوئے ٹیم 104 رنز تک پہنچایا۔ہیری بروکس اور بین ڈوکیٹ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے بالرز کو وکٹ لینے کا موقع نہیں دیا۔دونوں بلے بازوں کے درمیان 69 گیندوں پر 139 رنز کی طویل اور ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی اور اس دوران دونوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔ہیری بروکس نے صرف 35 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے۔

بین ڈوکیٹ نے 42 گیندوں میں 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اتنا اچھا نہیں ہوا جہاں کپتان بابراعظم تیسرے اوور میں 17 رنز کے مجموعے پر صرف 8 رنز بنا کر بانڈری پر ٹوپلی کے ایک اچھے کیچ کی وجہ سے آئوٹ ہوگئے۔محمد رضوان بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہیں ٹھہر سکے

اور 14 گیندوں پر 8 رنز بنا کر ٹوپلی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔انگلینڈ کے خلاف سیریز میں منتخب ہو کر تینوں میچ کھیلنے والے نوجوان بلے باز حیدر علی ایک دفعہ پھر ناکام ہوئے اور صرف 3 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر معین علی کو کیچ دے گئے۔افتخار احمد کی اننگز بھی 6 رنز تک محدود رہی،

جس میں ایک چوکا شامل تھا۔شان مسعود اور خوشدل شاہ نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں پاکستان کو مشکل سے نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا لیکن اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں خوشدل آئوٹ ہوگئے۔خوشدل شاہ 21 گیندوں پر 29 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔

خوشدل شاہ کے آئوٹ ہونے کے بعد شان مسعود نے محمد نواز کے ساتھ اسکور آگے بڑھایا اور ٹی20 میں اپنی اولین نصف سنچری بھی مکمل کی۔پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بنا سکی۔انگلینڈ نے 221 رنز کا دفاع کرتے ہوئے میچ 63 رنز سے جیت لیا۔ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ انگلش ٹیم نے 3 تبدیلیاں کیں،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی اتوار کوکھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…