اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ولنگٹن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے،

مارٹن گپٹل ریکارڈ 7ویں مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں شامل ہیں،اسکواڈ میں فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین اور ڈیون کانوے شامل ہیں،اس کے علاوہ لوکی فرگوسن، ایڈم ملن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ایش سودھی اور ٹم ساوتھی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ ہی سہہ فریقی سیریز میں حصہ لے گا۔سہہ فریقی سیریز 7 اکتوبر سے شروع ہو گی جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے نیتھن میکلم اور راس ٹیلر 6 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔ڈوائن براوو، کرس گیل، محمود اللہ اور مشفیق الرحیم 7مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں جبکہ شکیب الحسن اور روہت شرما آٹھویں مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایکشن میں ہوں گے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…