پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جعلی مولوی کے ہوتے ہوئے کسی اور فتنے کی ضرورت نہیں ،علی امین گنڈاپور کی مولانا فضل الرحمن پر تنقید

datetime 18  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسابق وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ جعلی مولوی کے ہوتے ہوئے ملک کو کسی اور فتنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنے بیان میں سابق وزیر نے کہاکہ فضل الرحمان جو عزائم لے کر سازش کا آلہ کار بنا وہ کبھی پورے ہوئے نہ ہوں گے۔

انہوںنے کہاکہ مسلسل رسوائی سے دین فروش مولوی کا ذہنی توازن خراب ہو چکا ہے،سازشی ٹولے نے پاکستانی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا،ملک دلدل میں دھنس رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ فضل الرحمان کی بے معنی گفتگو سے نہ عوام کو کوئی سروکار ہے نہ ہی کسی سیاسی لیڈر کو،تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان میں معاشی استحکام کو یقینی بنایا تھا۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جب سے چوروں کی حکومت مسلط ہوئی پاکستان میں ایک دن بھی سکون کا نہیں گزرا،دین کے نام پر گمراہ کرنے والا مولوی، ڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والا ملک کے فیصلے نہیں کرسکتا۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ فسادی مولوی سے اس کی کرپشن کا حساب مانگا جائے تو اداروں کو دھمکیاں دیتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ فضل الرحمان لیبیا سمیت دیگر جگہوں سے آنے والی فنڈنگ کا قوم کوحساب دے،قوم پر اس گھٹیا ٹولے کی اصلیت اشکار ہو چکی،اب چنگھاڑنے سے کوئی فائدہ نہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عوام اور عمران خان مل کر اس مسترد شدہ ٹولے کا جلد احتساب کریں گے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…