لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب میں میرے خلاف کرپشن ریفرنس کبھی دائر ہی نہیں ہوا تو واپس کب اور کیسے ہوگیا؟،میرے خلاف مسلسل کرپشن کا ریفرنس واپس ہوجانے کی خبریں چلائی جا رہی ہیں، میرے اوپر نہ کبھی کرپشن کا الزام لگا ہے اور نہ ہی کبھی کرپشن کا ریفرنس دائر ہوا تھا۔انہوںنے کہا کہ میرے خلاف نیب نے سیاسی انجینئرنگ کے لئے ایک جھوٹا کڈنی ہلز ریفرنس بنایا تھا، کڈنی ہلز ریفرنس میں صرف الاٹمنٹ کا معاملہ تھا کرپشن کا نہیں۔کڈنی ہلز ریفرنس میں کرپشن نہیں بلکہ الاٹمنٹ سے متعلق جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے تھے۔سیاسی انجینئرنگ کے لئے قومی احتساب بیورو نے مخالفین کی ایما ء پر اس وقت ایک الاٹمنٹ کا کیس بنا کر میرے اوپر دبائوڈالا تھا۔حقیقت آج سب کے سامنے ہے کہ ہم عدالتوں میں پیش ہوتے رہے لیکن نیب ہمارے خلاف آج تک کچھ بھی ثابت نہ کرسکا۔
مجھ پر کرپشن کا کوئی کیس تھا نہ ہے، واپس کیسے ہوگیا ؟ سلیم مانڈوی والا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان کا حل
-
سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس منظور
-
22 جولائی بروزبدھ کو تعطیل کا اعلان
-
پاکستان میں سریا کی قیمت، فی کلو تازہ ریٹس جاری ہوگئے
-
امریکا فرارہونے کی کوشش میں لاہور ایئرپورٹ سےگرفتار ہائی پروفائل شخصیا ت کے کیس میں ڈرامائی موڑ
-
بھارت میں حسن علی پر تشدد کی افواہوں کے بعد اہلیہ کی لب کشائی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری
-
فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم سپین پر ڈالروں کی بارش، کتنی انعامی رقم ملی؟
-
ہارٹ اٹیک جیسے جان لیوا مرض کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت
-
تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع ہوگی یانہیں؟اہم خبر آگئی
-
سلمان خان کی نئی جھلک وائرل، مداحوں نے صحت پر سوال اٹھا دیے
-
ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے شوہر حارث کو خلع کے کاغذات بھجوا دیے
-
سرکاری یونیورسٹی میں مرد رجسٹرار کو ہراساں کرنے پر خاتون افسر کے خلاف فیصلہ برقرار
-
وفاقی کابینہ سے منظور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نئے نظام کی تفصیلات سامنے آگئیں



















































