ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پیمرا نے ایک بارپھر اے آر وائی نیوز اور بول نیوز کی نشریات معطل کر دیں

datetime 15  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیمرا کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پیمرا نے احکامات جاری کرتے ہوئے دو نیوز چینلز بول اور اے آر وائی کی نشریات تین یوم کے لئے معطل کر دیں، دونوں چینلز بغیر کسی موثر تاخیری نظام کے نشریات جاری رکھے ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں اتھارٹی نے

پانچ ستمبر 2022ء کو احکامات جاری کئے تھے جن کا مقصد اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں اور پیمرا قوانین پر عملدرآمد کرانا تھا، ان احکامات کے تحت تمام چینلز کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ موثر تاخیری نظام اور ایڈیٹورل بورڈ کے حوالے سے کی گئی پیشرفت، اقدامات پر اتھارٹی کو آگاہ کیا جائے، اتھارٹی ان اقدامات کی تصدیق کے بعد براہ راست یا تاخیر سے نشر کرنے سے متعلق احکامات صادر کرے گی، لہٰذا اس دوران کسی بھی چینل کو براہ راست عوامی تقریبات کی کوریج کی اجازت نہیں ہو گی، یاد رہے کہ دونوں چینلز مسلسل پیمرا قوانین اور احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور مذکورہ خلاف ورزی پر چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان چینلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ذاتی شنوائی کے لئے بلوایا گیا تاہم وہ اتھارٹی کے سامنے پیش ہونے سے قاصر رہے اور محض اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا، اپنی پریس ریلیز میں پیمرا نے مزید کہا کہ تحریری جواب کو مدنظر رکھتے ہوئے اور معاملے کی سنگینی کے پیش نظر اتھارٹی نے دونوں چینلز بول اور اے آر وائی کی نشریات تین یوم کے لئے معطل کر دیں اور اس سلسلے میں تمام کیبل اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…