جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

صرف عمران خان کی خواہش پر نیا نظام لایا گیا جس سے ہماری کرکٹ تباہ ہو گئی، کامران اکمل

datetime 14  ستمبر‬‮  2022 |

لاہور (یواین پی، این این آئی) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ عمران خان کی خواہش پر پاکستان میں کرکٹ کو تباہ کردیا گیا ہے۔ عمران خان 92 کے بعد کسی گرانڈ میں نہیں گئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے کامران اکمل نے کہا کہ 40، 45 سال سے جو سسٹم چل رہا تھا صرف ایک بندے کی

خواہش پر نیا سسٹم لایا گیا جس سے پاکستان میں کرکٹ ختم ہوگئی۔ڈومیسٹک کرکٹ تباہ ہوگئی۔ نئے نظام سے نئے کھلاڑی ہی نہیں آ رہے۔ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ عمران خان سے کوئی پوچھ سکتا ہے کہ وہ 1992 کے بعد کسی گراونڈ میں نہیں گئے۔ ان کے فیصلے سے ملک میں نئے کھلاڑی نہیں آرہے۔ نئے سسٹم سے دو سے تین کھلاڑی مجھے نکال کر دکھادیں۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے، شعیب ملک، شرجیل خان اور شان مسعود کو موقع دینا چاہیے۔تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی مجموعی پرفارمنس اچھی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں ہمارے مڈل آرڈر نے پرفارم نہیں کیا، مڈل آرڈر میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا میں مختلف پچز ہوتی ہیں، میرے خیال میں سلیکٹرز تبدیلی کریں گے، شان مسعود، شرجیل خان اور شعیب ملک کو موقع ملنا چاہیے۔انضمام الحق نے کہا کہ ایشیا کپ میں بینچ پر حیدر علی بیٹھا تھا، ان کو آزمانا چاہیے تھا، جو کھلاڑی پرفارم نہیں کر رہا اس کی جگہ دوسروں کو ملی چاہیے۔سابق کپتان نے قومی ٹیم کے کپتان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم بڑا کھلاڑی ہے، تین چار سال میں پہلی بار ہوا ہے کہ انہوں نے اسکور نہیں کیا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…