بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

اروشی روٹیلا نے کرکٹر رشبھ پنت سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

datetime 14  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)مشہور بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت سے معافی مانگ لی۔ اروشی روٹیلا اور بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کا معاملہ گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے کیونکہ دونوں کے درمیان لفظی جنگ جاری تھی۔اروشی روٹیلا نے اپنے ایک انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ ایک آر پی نامی شخص نے،

ان سے ملنے کے لیے ہوٹل میں کئی گھنٹے انتظار کیا۔اداکارہ نے کہا کہ تھا کہ دہلی میں ایک شوٹنگ کے دوران انہیں تیار ہونے میں زیادہ وقت لگا اور اس دوران ان سے ملنے کیلئے ایک صاحب ہوٹل کی لابی میں آئے لیکن وہ اپنی شوٹنگ کے بعد اپنے کمرے میں جاکر سوگئیں اور انہوں نے کوئی فون کال بھی ریسیو نہیں کی، اس لیے ملنے کے لیے جو صاحب آئے تھے انہیں کافی انتظار کرنا پڑا۔اداکارہ کے اس انٹرویو کے بعد بھارتی کرکٹر رشبھ پنت نے اپنی ایک انسٹا اسٹوری میں لکھا کہلوگ کیسے خبروں میں رہنے اور سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے انٹرویوز میں جھوٹ بولتے ہیں، میرا پیچھا چھوڑ دو بہن ،جس کے بعد اروشی روٹیلا نیاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ چھوٹو بھیا کو کرکٹ کھیلنا چاہیے، میں کوئی منی نہیں ہوں جو ڈارلنگ تیرے لئے بدنام ہوجائوں گی۔لیکن اب اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بھارتی کرکٹر رشبھ پنت سے معافی مانگ لی ہے۔اس انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک صحافی کو یہ کہتے ہوئیدیکھا جاسکتا ہے کہ اروشی، آپ رشبھ پنت کو کیا پیغام دینا چاہیں گی۔جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں صرف اتنا کہنا چاہوں گی کہ مجھے معاف کردیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…