بھارت کے دورے سے آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی باہر
سڈنی (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بھارت کے دورے سے آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی انجری مسائل کے باعث باہر ہو گئے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق دورہ بھارت سے باہر ہونے والے کھلاڑیوں میں مچل اسٹارک، مچل مارش اور مارکوس اسٹوئنس شامل ہیں،مچل اسٹارک گھٹنے اور مچل مارش ٹخنے کی انجری جبکہ مارکس اسٹوئنس سائیڈ اسٹرین کا شکار ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ آسٹریلیا کے اسکوڈ میں نیتھن ایلس، ڈینیل سیمس اور شان ایبٹ کو شامل کیا گیا ۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہاکہ کرکٹرز کی انجریز معمولی نوعیت کی ہیں۔
احتیاطی تدابیر کے طور سفر کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے۔آسٹریلیا کو بھارت میں 3 ٹی ٹوئنٹی 6 دنوں میں تین مختلف شہروں میں کھیلنے ہیں، میچز 20، 23 اور 25 ستمبر کو موہالی، ناگپور اور حیدر آباد میں کھیلے جائیں گے۔