بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

پھر ڈی چوک پرجلسے کی تیاریاں شروع

datetime 28  اگست‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ 30اگست کو اسلام آباد ڈی چوک میں پر امن جلسہ ہر صورت ہو گا ،پر امن عوامی احتجاج میں ہزاروں مرد و خواتین شرکت کر کے شہدائے انقلاب مارچ،شہدائے ماڈل ٹاﺅن کو خراج تحسین پیش کریں گے ،پر امن جلسہ کی ضمانت دیتے ہیں اگر کوئی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو نتائج کی ذمہ دار حکومت ہو گی،آج یزیدی نظام کے خاتمے اور حسینی نظام کو نافذ کرنے کےلئے ڈٹ جانے کی ضرورت ہے ،جھکیں گے نہیں بلکہ آگے بڑھ کر شہدا کے خون کا انصاف لیں گے ،ملک میں ریاست مدینہ کا نظام لائیں گے ،ڈاکٹر طاہر القادری عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں قوم انکے سنگ ریاست بچانے کی جنگ لڑے،30اگست کو پنڈی اسلام آباد کے لوگ گھروں سے نکل کر حکمرانوں کو پیغام دیں گے کہ انکے اقتدار کا سور ج کسی بھی وقت غروب ہو سکتا ہے ،مصطفوی انقلاب اس دھرتی کا مقدر بنے گا ۔وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں 13اگست کے جلسہ کےلئے تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر بریگیڈئر(ر) مشتاق احمد،جواد حامد،ساجد بھٹی،ابرار رضا ایڈووکیٹ ،عثمان بٹ،غلام علی،عمر ریاض عباسی،قاضی شفیق،غلام مصطفی و دیگر موجود تھے ۔خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ شہدائے انقلاب مارچ اور شہدائے ماڈل ٹاﺅن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،قاتلوں کو سزا سے کوئی نہیں بچا سکتا ۔دیت نہیں قصاص لیں گے ۔شہدا کے ورثا ہمارے سروں کے تاج ہیں،زخمیوں اور شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔عوام قاتل حکمرانوں سے تنگ آ چکے ہیں ان ظالموں نے بھوک،افلاس اور مایوسی کے سوا قوم کو کچھ نہیں دیا۔مائیں اپنے جگر گوشوں کو نہروں اور دریاﺅں میں پھینک رہی ہیں۔بھوک سے ستائے انسان مُردوں کا گوشت کھانے پر مجبور ہیں جبکہ حکمران ٹولہ اپنا اقتدار بچانے میں مصروف ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کے 14صوبوں کی طرز پر پاکستان کو 35صوبوں میں تقسیم کر کے عوام کو انکے حقوق انکی دہلیز پر پہنچانا ڈاکٹر طاہر القادری کا خواب ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…