اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک میں پٹرول بحران کا خدشہ

datetime 13  ستمبر‬‮  2022 |

ملک میں پٹرول بحران کا خدشہ
سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں 500سے زائد آئل ٹینکرز پھنس گئے،

کوئٹہ(آئی این پی)سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں 500سے زائد آئل ٹینکرز پھنسے ہونے کے باعث ملک میں پٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

آئل ٹینکرزمالکان نے ملک میں تیل بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا پانچ سو سے زائد آئل ٹینکرز سندھ اور بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر پھنسے ہوئے ہیں دو روز میں نکالا نہیں گیا تو تیل کی ترسیل متاثرہوگی،آل پاکستان آئل ٹینکرزاونرزایسوسی ایشن کے چیئرمین میرشمس شاہوانی نے کہا ہے سیلاب اور شدید بارشوں کے بعد اب تک سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں قومی شاہراہوں پر ہیوی ٹریفک کی روانی بند ہے،انھوں نے بتایا کہ دوردرازعلاقوں میں پانچ سوسے زائد آئل ٹینکرز دو ہفتوں سے پھنسے ہوئے ہیں، ڈرائیورز اورکلینرزخوراک کی کمی سمیت شدید مشکلات کا شکار ہیں،میرشمس شاہوانی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اب تک امداد اورریسکیو کیلئے اقدامات نہیں کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…