بدھ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2024 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ جو بھی فیصلہ دینگے میں قبول کروں گا، عمران خان

datetime 10  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ جو بھی فیصلہ دینگے میں قبول کروں گا،جیل تو چھوٹی چیز ملک کو حقیقی آزادی دلانے کیلئے جان بھی قربان کرنے کو تیار ہوں،

نوازشریف، شہباز شریف، زرداری کے اربوں ڈالر بیرون ملک باہر پڑے ہیں،دنیا میں مانگنے والے کی کوئی عزت نہیں ہوتی،شہباز شریف سیکرٹری جنرل کو کہہ رہا ہے جو پیسے دیں گے ایمانداری سے خرچ کریں گے، شہبازشریف سیکرٹری جنرل کو پتا ہے،آپ کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے،کبھی غلام قوم کی پرواز اوپر نہیں جا سکتی،قوم کوآزاد کرانا چاہتا ہوں۔پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی کے آخری جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں سب کا خاص شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے قوم کے نوجوانوں کی حقیقی آزادی کے لیے ضرورت پڑے گی، جلسے میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں،جلسے میں خواتین کی بھی بہت بڑی تعداد ہے،اللہ تیرا شکرہے تونے قوم کو جگا دیا، جوقوم جاگ جائے وہ اپنی حقیقی آزادی کو چھینتی ہے، کبھی غلام قوم کی پرواز اوپر نہیں جا سکتی،قوم کوآزاد کرانا چاہتا ہوں۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ چارچیزیں ہمیں غلام رکھتی ہیں، ہمارا کلمہ انسان کوآزاد کرتا ہے، کلمہ کا مطلب اللہ تیرے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے نبی ؐ مدینہ کی ریاست میں دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب لیکر آئے۔ انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے نبی ؐ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ میری والدہ کہتی تھی تمہیں انگریز کی غلامی کا اندازہ نہیں،انگریز سے آزاد ہو گئے۔ انہوں نے کہاکہ دوسری غلامی کسی کے حکم کی غلامی ہے،

مجھے ہٹایا گیا کہ آپ روس سے سستا تیل نہیں خرید سکتے،بھارت روس سے 40 فیصد سستا تیل خرید رہا ہے،روس سے سستا تیل لینے کیلئے میں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات بھی کی تھی،پاکستان کوسستا تیل اورگندم چاہیے،روس سے واپس آیا تو بیرونی سازش کے ذریعے ہماری حکومت گرائی گئی، چوروں کو ہمارے اوپر بٹھایا گیا، چوروں نے اقتدارمیں آکر ڈر کی وجہ سے روس سے سستا تیل، گندم نہیں لی۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کرائم منسٹرچیری بلاسم دنیا میں پیسے مانگنے چلا گیا، شہبازشریف بیرون ملک جا کر کہتا ہے بڑا مجبور ہوں پیسے واپس کر دونگا، نوازشریف، شہباز شریف، زرداری کے اربوں ڈالر بیرون ملک باہر پڑے ہیں، جب یہ بیرون ملک جاکرپیسے مانگتے ہیں انہیں ان کے بارے سب کچھ پتا ہے، دنیا میں مانگنے والے کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے آئے ہیں،

شہباز شریف سیکرٹری جنرل کو کہہ رہا ہے جو پیسے دیں گے ایمانداری سے خرچ کریں گے، شہبازشریف سیکرٹری جنرل کو پتا ہے،آپ کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، حکمران اپنا پیسہ ملک سے باہر رکھتے ہیں اور دوسروں سے بھیک مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے امریکا کی جنگ لڑ کر 80 ہزار پاکستانیوں کی قربانی دی، اس طرح کے حکمران بیرون ممالک کے آگے لیٹ جاتے ہیں، ایسے لوگوں کو مسلط کیا گیا ان کو جو حکم باہر سے ملے گا وہی کریں گے،

یہی وجہ ہے پاکستان اپنے پاں پر کھڑا نہیں ہو سکا، باہر سے بھیک مانگتے ہیں اوراپنے ملک کو لوٹتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دوسری غلامی،غربت کی غلامی ہے، ہمارے دور میں پہلی دفعہ یکساں نصاب لانے کی کوشش ہوئی، ہماری حکومت احساس پروگرام، ہیلتھ کارڈ لیکر آئی، ہماری حکومت نے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے علاج کی سہولت دی۔عمران خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست نے سب سے پہلے کمزورطبقے کی ذمہ داری لی، تیسری غلامی ذہنی اندرونی آزادی ہے،

علامہ اقبال نے کہا تھا غلامی کی زنجیریں توڑنے والے اونچی پروازکرتے ہیں، خوف کا بت بڑے انسان کو چھوٹا انسان بنا دیتا ہے، طاقتور چوری کرے تو این آراو، چھوٹے چور کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، جب ملک کا وزیراعظم، وزیر پیسہ چوری کرتے ہیں تو ملک تباہ جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں اصل میں یہ انصاف کی جنگ ہے، امپورٹڈ حکومت کی پہلے دن سے کوشش ہے تحریک انصاف کوختم کر دیں، انہوں نے ہمیں بھیڑ، بکریاں سمجھا ہوا ہے ایک جائے گا تو دوسرا آجائے گا،

ان کے بچے بھی چوری کے پیسوں سے موٹے ہوئے ہیں، انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا مجھے نکالنے کے بعد عوام سڑکوں پر نکلیں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ 25مئی کوڈرایا، دھمکایا گیا، پنجاب ضمنی الیکشن، بدیانت دار الیکشن کمیشن نے ان کو جتانے کی پوری کوشش کی، مسٹرایکس نے بھی پوری مدد کی پھر بھی یہ الیکشن ہار گئے، اب ان کی کوشش ہے کسی طرح عمران کو نا اہل کیا جائے، انہوں نے میرے خلاف توہین، مذہب دہشتگردی کا کیس بنادیا، ہم پاکستان میں شب دعا کر رہے تھے

مدینہ میں ان کے خلاف چور،چورکے نعرے لگے، اب تک مجھ پر 20 مقدمات درج ہو چکے ہیں، یہ مجھے پکڑنے آرہے تھے میں نے بھی بیگ تیار کر کے جیل کی تیاری کر لی تھی، جیل تو چھوٹی چیز ملک کو حقیقی آزادی دلانے کے لیے جان بھی قربان کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میرے چیف آف سٹاف شہبازگل کو انہوں نے اغوا کیا اورتشدد کیا، شہبازگل نے مجھے وکلا کے ذریعے پیغام پہنچایا عمران خان کے خلاف بیان دو، شہبازگل نے کہا انہوں نے مجھے برہنہ کر کے تشدد کیا،

شہبازگل نے کہا اب برداشت نہیں کرسکتا، ان کے بیان کے بعد میں نے کہا تھا قانونی کارروائی کروں گا اورمجھ پردہشت گردی کا مقدمہ درج کردیا، شہباز گل کا حال دیکھنے کے بعد کہا تھا قانونی کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل کوئی دہشت گرد، قاتل نہیں تھا اس کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا اس لیے ری ایکٹ کیا تھا، شہباز گل پر جنسی تشدد ہوا کیا میرا ری ایکٹ کرتا یہ نا کرتا؟۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہرمن اللہ کی عدالت نے بڑے اچھے فیصلے کیے،

عدالت جوبھی فیصلہ کرے گی قبول کروں گا، عدالت میں اب میرا کیس چلے گا، توہین عدالت کیس زیرسماعت ہے،بات نہیں کرونگا۔وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شانداراستقبال پروکلا کا شکر گزار ہوں، بڑے، بڑے چور ہم پر مسلط کیے گئے ہیں،جب تک ان سے ہم ملک کو آزاد نہیں کراتے تب تک ہمارا مستقبل اندھیرے میں ہے،وکلا نے حقیقی آزادی میں میرا ساتھ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں قانون نہیں طاقت کی حکمرانی ہے،وکلا برادری قانون کوسمجھتے ہیں،حقیقی آزادی کی تحریک میں مجھے وکلا کی ضرورت ہے، آپ کوبھرپورطریقے سے ان چوروں کا مقابلہ کرکے دکھاؤں گا۔

موضوعات:



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…