اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

جاوید میانداد بھی نسیم شاہ کے چھکوں پر اپنا ردعمل جاری کیے بغیر نہ رہ سکے

datetime 9  ستمبر‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی)پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد بھی نسیم شاہ کی بیٹنگ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں پاکستان جونیئر لیگ کے مینٹور جاوید میانداد نے کہا کہ

نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف کافی حکمت عملی سے بیٹنگ کی جو تعریف کے قابل ہے۔انہوںنے کہاکہ میں نے پاکستان اور افغانستان کا میچ کافی انجوائیکیا، اس میچ سے نوجوانوں کو سبق سیکھنا چاہیے کہ کبھی بھی ہمت نہ ہاریں، میچ کبھی بھی جیتا جاسکتا ہے ،کوشش یہی ہونی چاہیے کہ میچ میں آخر تک مقابلہ کریں۔انہوںننے کہاکہ نسیم شاہ کو بھی میری طرح شارجہ میں فل ٹاس ہی ملیں جن کا انہوں نے فائدہ اٹھایا۔یاد رہے کہ 1986 میں شارجہ کے میدان میں آسٹریلیشیا کپ کے فائنل میں جب پاکستان کو بھارت کے خلاف آخری گیند پر چار رنز درکار تھے، جاوید میانداد نے چتن شرما کی فل ٹاس گیند پر چھکا رسید کر کے پاکستان کو پہلا ایک روزہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ جتوایا تھا۔ جاوید میانداد نے ایشیا کپ کے فائنل کے لیے قومی ٹیم کیلئے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نارمل کرکٹ کھیلو، مجھے امید ہے پاکستان اچھی کرکٹ کھیلے گا۔واضح رہے کہ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے افغانستان کا 130 رنز کا ہدف آخری اوور میں نسیم شاہ کے مسلسل 2 چھکوں کی بدولت پورا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…