اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک سیلاب میں ڈوب گیا لیکن وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کالے تیتر کا 50 کلو، فارمی تیتر کا 100 کلو اور بٹیر کا 400 کلو گوشت درکار ہے، دیسی مرغ اور سالم بکرے سمیت 12 اقسام کے گوشت کی سپلائی کا ٹھیکہ بھی دے دیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معروف صحافی وسیم عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ’’دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ مگر شاپنگ لسٹ دیکھیں۔وسیم عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ’’ایوان وزیراعلیٰ کی دستاویزات کے مطابق کالے تیتر کا گوشت 50 کلو، فارمی تیتر کا 100 کلو اور بٹیر کا 400 کلو گوشت درکار ہے جبکہ دیسی مرغ سالم بکرے سمیت 12 اقسام کے گوشت کی سپلائی کا ٹھیکہ بھی دیا گیا ہے۔
دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ مگر شاپنگ لسٹ دیکھیں۔
ایوان وزیراعلٰی کی دستاویزات کے مطابق کالے تیتر کا گوشت 50 کلو، فارمی تیتر کا 100 کلو اور بٹیر کا 400 کلو گوشت درکار ہے۔ دیسی مرغ سالم بکرے سمیت 12 اقسام کے گوشت کی سپلائی کا ٹھیکہ بھی دیا گیا ہے۔ https://t.co/OwDwfDTUXZ
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) September 9, 2022



















































