اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

پولیس اسٹیشن پر حملہ ہوا تو 44 ایف سی اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیے، سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے ہتھیار ڈالنے والے 38 ایف سی اہل کاروں کی برطرفی کے خلاف اپیلیں خارج کردیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ باچا پولیس اسٹیشن پر حملہ ہوا تو سب اہل کاروں نے ہتھیار ڈال دئیے، محکمہ تعلیم یا کسی

دوسرے اداروں کے ملازم ہوتے تو کوئی بات نہ تھی۔ ایف سی تو ایک ڈسپلنڈ ادارہ ہے۔ملازمین کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اہل کار لڑنے کو تیار تھے، ایس ایچ او نے ہتھیار ڈالنے کا کہا، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دئیے کہ کوئی گولی کھائی ہوتی تو مان لیتے اہلکاروں نے بہادری دکھائی۔ اگر محکمہ ہی ان ملازمین کو نہ رکھے تو عدالت کیسے مداخلت کرے۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محکمے میں دیگر ملازمین کو بحال کردیا گیا ہے، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ کتنے ایف سی ملازمین نے ہتھیار ڈالے تھے؟وکیل نے بتایا کہ 44 اہلکاروں نے ہتھار ڈالے تھے۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ حیرانگی ہے کہ 44 ایف سی اہلکار بھی مل کر تھانے کی حفاظت نہ کر سکے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ اگر جان بچانی ہے تو ایف سی مت جائیں، کچھ اور کام کر لیں۔ عدالت ایف سی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…