اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکہ نےپاکستان کیلئے مزید 20 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)امریکا نے پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب کے دوران مزید دو کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کر دیا۔امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ)کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے اعلان کیا کہ امریکا یو ایس ایڈ کے ذریعے پاکستان میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے شدید سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے

دو کروڑ ڈالر (تقریبا ًپانچ ارب روپے)کی اضافی امداد فراہم کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ سیلابوں کے اثرات پورے پاکستان میں بڑے پیمانے پر محسوس کیے گئے ہیں۔ سیلاب سے ساڑھے تین کروڑ پاکستانی متاثر ہوئے ہیں اور تقریبا ایک ہزار 400 سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ 12,700 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔سمانتھا پاور نے کہا کہ انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے، جس میں 17 لاکھ سے زیادہ مکانات، ایک کروڑ 38 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی، ہزاروں میل سڑکیں اور سینکڑوں پل تباہ ہو گئے ہیں۔ یہ امداد اس سے قبل اعلان کردہ تین کروڑ ڈالر کی گذشتہ ہفتے کی گئی امداد کے علاوہ ہے۔یو ایس ایڈ کے بیان کے مطابق 12 اگست کے بعد سے امریکہا نے پاکستان کے لوگوں کی مدد کے لیے پانچ کروڑ ڈالر سے زیادہ کی آفات سے متعلق امداد فراہم کی ہے۔ ان اضافی فنڈز کے ساتھ، یو ایس ایڈ کے شراکت دار ہنگامی امدادی سامان، نقد امداد ،پناہ گاہوں، ذریعہ معاش، لاجسٹکس اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسپانس کوآرڈینیشن سسٹم کی فراہمی جاری رکھیں گے۔ یو ایس ایڈ پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی امداد کو پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے متوقع پھیلا کو کم کرنے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر بھی ترجیح دے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…