ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

وزیر اعظم کی پیشی کے موقع پر پولیس کی گاڑی کی صحافی کو ٹکر لگ گئی ، پائوں زخمی ، ہسپتال منتقل

datetime 9  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر ڈی جی آئی آپریشن سہیل چھٹہ کے ڈرائیور نے ہائیکورٹ گیٹ کے سامنے صحافی پر گاڑی چڑھا دی۔ڈرائیور مبینہ طور پر ڈرائیونگ کے دوران مسلسل موبائل فون استعمال کررہا تھا

جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا، صحافی کا پائوں زخمی ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔سماعت سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر اعظم کی پیشی کے دوران پولیس کی صحافیوں سے بدتمیزی کا واقعہ بھی پیش آیا۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے صحافیوں سے بدتمیزی اور ایک صحافی سے پولیس گاڑی کی ٹکر کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو فوری تحقیقات کرکے کاروائی کی ہدایت کی۔اس حوالے سے وزیر داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیر سے ملاقات بھی کی جس میں وزیر قانون اعظم تارڑ، آئی جی اسلام آباد اکبر خان اعلی اور صحافیوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ثاقب بشیر نے کہا کہ عدالت ایس او پیز پر پر عمل بھی کر رہے ہیں پولیس پھر بھی تذلیل کرتی ہے، سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے غیر ضروری طور پر ذمہ داری نبھانے سے روکا جا رہا ہے۔وزیر داخلہ نے رپوٹرز ایسوسی ایشن کی شکایات سننے کے بعد آئی جی اسلام آباد کو صحافیوں کے تحفظات فوری دور کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹرز ایسوسی ایشن کیساتھ بیٹھیں اور ملکر معاملات حل کریں۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ایشوز کی بھی تحقیقات کرکے کارروائی کریں، آئندہ مستقل طور رپورٹرز نمائندوں کے ساتھ لائحہ عمل کر لیں کوارڈینیشن بھی رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…