اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت پر اسرائیلی وفد سے ملاقات کے الزام پر جنرل (ر)امجد شعیب کو نوٹس جاری

datetime 9  ستمبر‬‮  2022 |

راولپنڈی(این این آئی)لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے وی لاگر جنرل (ر)امجد شعیب کو حکومتی وفد پر اسرائیلی وفد سے ملاقات کا الزام لگانے پر نوٹس جاری کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ قطر کے دوران

حکومتی وفد کی اسرائیلی وفد سے مبینہ ملاقات کے الزام کے خلاف پٹیشن کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے پیمرا اور پی ٹی اے کے علاوہ وزارت ٹیکنالوجی کو بھی نوٹس ارسال کردئیے۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ سوشل میڈیا سے متعلق قوانین ہیں یا نہیں؟اگر نہیں تو عدالت اس پر فیصلہ دے گی۔ جسٹس جواد الحسن نے ریمارکس دیے کہ آزادی اظہارِ رائے اجازت ہے مگر اس کی حدود و قیود ہیں، عدالت میں پٹیشن پیپلز لائرز فورم کے رہنما منصور ریاض ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی، جس میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ وی لاگر نے حکومتی وفد پر اسرائیلی وفد سے ملاقات کا جھوٹا الزام عائد کیا۔پٹشنر کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وی لاگر کے پاس اگر کوئی ثبوت ہیں تو پیش کرے وگرنہ اس کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…