ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

بابر اعوان نے توہین عدالت کے قانون کو غیر شرعی قرار دے دیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن/این این آئی)پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ توہین عدالت اور نیب کے قانون کے تحت آنے والے فیصلے متنازعہ رہتے ہیں، توہین عدالت غیر شرعی قانون ہے جس کا شرعی عدالتوں اور بڑے ممالک میں تصور ہی نہیں ہے۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک سے زائد بار کہا ہے کہ ان کا مقصد کسی کوٹارگٹ کرنا نہیں تھا، ایک نتیجہ عدالت کے اندر اور دوسرا باہر نکلے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ ایک فیصلہ عدالت میں آتا ہے، جس کی بنیاد قانون، واقعات، ایشو پر ججز کی سوچ ہوتی ہے، لیکن جو فیصلہ باہر آتا ہے وہ ایک اور قسم کا فیصلہ ہوتا ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان میں عدلیہ سمیت سارے ادارے 2 باتوں کا اظہار کر رہے ہیں۔پی ٹی ا?ئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت تو خود کہتی ہے کہ ابھی عمران خان کے خلاف کیسز آنے ہیں، خواجہ آصف نے کل پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مزید کیسز آئیں گےدوسری جانب اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی جبکہ وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔جج نے وکیل سے استفسار کیاکہ عمران خان کب پیش ہو سکتے ہیں۔ جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیاکہ کیا عمران خان نے تفتیش جوائن کی ہے۔ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ جی بذریعہ کونسل شامل تفتیش ہوگئے ہیں۔عدالت نے عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…