اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان اور افغانستان کے ایک اور کرکٹ ٹاکرے کا اعلان

datetime 9  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے وارم اپ میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ جاری شیڈول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 17 اکتوبر کو انگلینڈ اور 19 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف گابا میں پریکٹس میچز کھیلے گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے شارجہ اسٹیڈیم میں گزشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی کا معاملہ متعلقہ حکام کے سامنے اٹھانیکا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچز میں حالیہ برسوں میں ہنگامہ آرائی کے واقعات ہوئے، پاکستان کرکٹ ٹیم کا افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ 2019 میں لیڈز میں بھی ہنگامہ آرائی ہوئی، دبئی میں گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی افغانستان کے خلاف میچ میں ہنگامہ آرائی ہوئی،حالیہ ایشیا کپ میں گزشتہ روز ہونے والے افغانستان کے خلاف میچ میں بھی ہنگامہ آرائی ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستانی فینز کے ساتھ پیش آنے والے واقعات سے ناخوش ہے اور پی سی بی نے سخت الفاظ میں احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ مختلف اجلاسوں میں معاملے کو اٹھائے گا۔ذرائع پی سی بی کے مطابق فینز کے ساتھ تین مرتبہ ناخوشگوار واقعات رونما ہوئے جو ناقابل برداشت ہیں، فینز کو غیر محفوظ نہیں بنا سکتے، ان کی حفاظت کے لیے پی سی بی اقدامات کا مطالبہ کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متعلقہ حکام کو لکھے گئے خط میں کہا جائے گا کہ پاکستان کے میچز میں ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…