ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

خلیل الرحمٰن قمر کی خاتون کے ساتھ کال پر بات چیت کی وائرل آڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی) پاکستان کے معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمن قمر کی خاتون کے ساتھ کال پر بات چیت کی وائرل آڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر خلیل الرحمن قمر کی ایک آڈیو کال ریکارڈنگ وائرل ہو رہی ہے

جس میں وہ کسی خاتون کے ساتھ ملنے کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔ اس وائرل آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ڈرامہ رائٹر خاتون کو ملنے پر زور دے رہے ہیں جبکہ خاتون انہیں اپنی مجبوری بتا رہی ہیں کہ وہ ان سے باہر ملنے کیوں نہیں آسکی۔ناقدین کی جانب سے جنس پرست مرد قرار دیئے جانے والے مصنف خلیل الرحمن قمر کی یہ آڈیو لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی اس آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ نامعلوم خاتون خلیل الرحمن کو کہتی ہے کہ میرے شوہر ساتھ آنے کو کہہ رہے تھے اس لئے میں ان سے ناراض ہوگئی میں تیار ہوئی بیٹھی تھی مگر وہ ساتھ جانے کی ضد کرنے لگے جس پر میں نے جانے سے ہی منع کردیا۔خلیل الرحمن سے خاتون کہتی ہے کہ میں آپ کو تصویر بھیجتی ہوں میں تیار ہوئی بیٹھی تھی جس پر وہ کہتے ہیں کہ مجھے تم پر ٹرسٹ ہے۔ خلیل الرحمن خاتون سے تصاویر بھیجنے کا کہتے ہوئے انہیں جب سہولت میسر ہو تب ملنے کا کہتے ہیں۔ ڈرامہ رائٹر کی مذکورہ آڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور ناقدین نے کہا کہ خلیل الرحمن ہمیشہ عورتوں کی وفاداری پر سوالات اٹھاتے ہیں مگر شادی شدہ خاتون سے مبینہ گفتگو نے اِن کی ہی وفاداری کوختم کردیا کیونکہ وہ ایک شادی شدہ عورت کو شوہر کو بتائے بغیر ان سے ملنے پر زور دے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…