اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہیلی کاپٹر ہے یا ٹیکسی،کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنیوالے 1800 افراد کی فہرست منظرعام پر آگئی

datetime 9  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن)کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والے 1800 افراد کی فہرست نیب نے پبلک اکانٹس کمیٹی (پی اے سی)میں پیش کر دی جس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے ہیلی کاپٹر پر 10 مفت وزٹ کیے جبکہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ ریحام خان نے 2 بار ہیلی کاپٹر پر مفت سفر کیا، ابرار الحق نے بھی ہیلی کاپٹر پر 2 ٹرپ مفت کیے۔پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی

، حفیظ اللہ اور امین اسلم بھی ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے ، ہیلی کاپٹر استعمال کر نے والوں میں صحافی بھی شامل تھے ۔نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ پر چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ مفت ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والوں سے ریکوری کرکے رقم نیب میں جمع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے جس وجہ سے مجھے وزیراعظم نے دو گاڑیاں دی ہیں جس میں ایک بلٹ پروف ہے، مجھے ایک پارٹی لیڈر اور اس کے حواریوں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم بلٹ پروف گاڑی واپس کر رہا ہوں کیونکہ میں اس کا پیٹرول نہیں برداشت کر سکتا۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ آج کل پنجاب کا ہیلی کاپٹر بھی بہت زیادہ استعمال ہو رہا ہے نیب اس کو بھی چیک کرے،پی اے سی کی جانب سے نیب کو 1800 افراد کی لسٹ پیش کرنے پر تعریفی خط بھی لکھا گیا۔ دوسری جانب پبلک اکائونٹس کمیٹی(پی اے سی ) نے خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر نادہندگان سے نیب کو فوری طور پر وصولی کرنے کا حکم دیا ہے ،کمیٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات بھی نیب کے سپرد کردی ہیں۔بدھ کے روز پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیرمین نور عالم خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری ایوی ایشن ،ڈی جی ائیرپورٹ سیکورٹی فورس اور ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت آڈٹ ،نیب اور ایف آئی اے کے حکام نے شرکت کی

اجلاس کے دوران نیب حکام کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے دور میں صوبے کا ہیلی کاپٹر غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والے افراد کے حوالے سے رپورٹ کمیٹی کو پیش کی گئی اس موقع پر چیرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر بغیر کسی اتھارٹی کے استعمال کیا گیا اور اس حوالے سے کمیٹی نے نیب حکام کو انکوائری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی

جس کی رپورٹ آج موصول ہوئی ہے انہوںنے نیب حکام کو ہدایت کی کہ ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر تمام افراد سے فوری طور پر وصولیاں کی جائیں چیرمین کمیٹی نے کہاکہ صوبائی حکومتوں کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر سرکاری مقاصد کیلئے

استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم اپنے ذاتی جلسوں اور تشہیری مہم کیلئے استعمال کرنا درست نہیں ہے انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی صوبے کا ہیلی کاپٹر غیر قانونی طور پر استعمال کیا جارہا ہے اگر کوئی بھی صوبہ اپنے اختیارات سے تجاوز کرتا ہے تو پی اے سی اس کی

انکوائری کرے گااجلاس کے دوران ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کیلئے خریدے جانے والے ہتھیاروں کے معاملے پر ڈی جی اے ایس ایف نے کمیٹی کو بتایا کہ اس معاملے کی انکوائری کی گئی ہے اور اس میں ملوث پاکستان آرمی کے دو افسران کے خلاف جی ایچ کیو کو لکھا گیا ہے جبکہ

دیگر تین افسران جن کا تعلق اے ایس ایف سے تھا کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ہے انہوںنے بتایا کہ ادارے کو تاخیر سے اسلحہ فراہمی کے معاملے پر متعلقہ ٹھیکیدار سے بھی وصولی کی گئی ہے اس موقع پر کمیٹی نے ڈی جی آڈٹ کو ہدایت کی کہ معاملے پر متعلقہ حکام کے ساتھ ڈی اے سی کرکے

رپورٹ کمیٹی کو ارسال کریں کمیٹی کو ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ پی آئی اے میں جعلی بھرتیوں کے معاملے پر تحقیقات کے بعد 15کیسز رجسٹرڈ کئے گئے ہیں انہوںنے بتایا کہ جعلی ڈگریوں کے حوالے سے مجموعی طور پر 840ملازمین کے نام سامنے آئے ہیں جن کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے

کمیٹی نے ان ملازمین کو بھرتی کرنے والے افسران کے خلاف بھی کاروائی کرنے کی ہدایت کی کمیٹی نے پی آئی اے پریمیئر سروس کیلئے آئی پیڈ فراہم کرنے والے مفرور ملزمان کے خلاف بھی کاروائی کرنے اور ان کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کی ہدایت کی کمیٹی نے

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہونے والے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے خلاف بھی نیب حکام کو فوری کاروائی کرنے کی ہدایت کی اجلاس کے دوران اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے مختلف پیکجز میں بے ضابطگیوں کے معاملات پر چیرمین کمیٹی نے نیب حکام کو تمام ریکارڈ حاصل کرکے دو ماہ کے دوران انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…