اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

آرمی چیف کی تقرری سے عمران خان کو بڑی تکلیف ہے،مریم نواز

datetime 9  ستمبر‬‮  2022 |

چشتیاں (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کل آرمی چیف کی تقرری کی عمران خان کو بڑی تکلیف ہے، کہتا ہے تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے کیا تمہارا تقرر میرٹ پر ہوا تھا؟،تمہارا تقرر کرنے کے لیے نوازشریف کو نااہل کرنا پڑا تھا۔ چشتیاں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے،

انہوں نے کہا کہ مجھے پتا ہے مہنگائی بڑھی ہے،پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھی تو کہہ دیا تسلیم نہیں کرتی،میں نے قیمتیں بڑھنے پر حکومت سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ شہباز شریف دن رات ان کی لگائی آگ کو بجھانے کی کوشش کررہا ہے،شوکت ترین اپنے وزرائے خزانہ کو کہتا ہے آئی ایم ایف کو خط لکھو، پاکستان دشمنی اس کونہیں کہتے تو پھر کس کو کہتے ہیں،آئی ایم ایف پیسہ شہبازشریف نہیں پاکستان کو دے رہا تھا۔لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ آج مجھے پتا چلا ہے اس پرفرد جرم عائد ہوئی ہے،نوازشریف کو ایک اقامہ رکھنے پر دفتر سے اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا،سیاست دان نہیں بلکہ بدمعاشوں کا گروہ ہے۔ شہباز شریف روزانہ سیلاب متاثرین کے درمیان ہوتا ہے، یہ دودفعہ دکھاوے کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر پر سیلاب متاثرین کے پاس گیا۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کل اس نے کہا ن لیگ کو ووٹ دینا گناہ کے برابر ہے، مسلم لیگ پاکستان کو بنانے، سجانے والی جماعت ہے،فارن فنڈنگ لینے والے کو ووٹ دے کر کیا ثواب کی بات ہے،آج کل آرمی چیف کی تقرری کی اس کوبڑی تکلیف ہے،کہتا ہے تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے کیا تمہارا تقررمیرٹ پرہوا تھا؟تمہارا تقرر کرنے کے لیے آر ٹی ایس کو بٹھانا پڑا تھا،تمہارا تقرر کرنے کے لیے نوازشریف کو نااہل کرنا پڑا،کبھی خاتون جج کودھمکیاں دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ رواج نہیں ڈالنا چاہیے گالی دو اور فیصلہ لو، کیا نوازشریف، مریم نواز گالی نہیں دے گی تو ہمیں انصاف نہیں ملے گا؟

مجھے افسوس ہے اداروں کی توہین کر رہا ہے، کسی ادارے کے ساتھ لاکھ اختلاف ہو سکتے ہیں لیکن شہدا کی توہین برداشت نہیں کرسکتے، ہیلی کاپٹر حادثے میں افواج پاکستان کے افسر شہید ہوئے، کہتا ہے افواج پاکستان پر تنقید ایسے کرتا ہوں جیسے کوئی باپ کرتا ہو، کبھی ان کوباپ اور کبھی ان کو اولاد بنا لیتا ہے یہ کیساباپ ہے جو ان کو کہتا ہے میرے لیے سیاسی میدان خالی کراؤ،

جن کا باپ بن رہا ہے کبھی ان کو میر جعفر، میر صادق کہتا ہے، ان کو کہتی ہوں سارا پاکستان یوتھیے نہیں، کیا سارے پاکستان کو یوتھیا سمجھا ہے، ملکی معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے، بہت جلد معیشت کو دوبارہ ٹریک پر ڈال دیں گے، تباہی خان کی دوبارہ اقتدار میں آنے کی خواہش منوں مٹی تلے دب کر رہے گی، الیکشن آج ہو یا ایک ماہ بعد چشتیاں صرف شیر کا ہے، چشتیاں صرف نوازشریف کا ہے، نوازشریف آئے گا ان کو لگ پتا جائے گا، اسی لیے نہیں آنے دیتے، نوازشریف جلدی اپنی دھرتی پرواپس آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…