اسلام آباد (آن لائن)چودھری پرویز الٰہی کی وزارت اعلیٰ خطرے میں پڑ گئی، تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ ماننے سے انکار کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ 7 سے 10 ممبران صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی گروپ نے آئندہ ہفتے تک پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے اور اس حوالے سے چیئرمین پارٹی عمران خان کو باقاعدہ طور پر آگاہ بھی کر دیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ نہیں چل سکتے،ہم استعفی دیے دینگے لیکن پرویز الٰہی کی حمایت نہیں کرینگے،ناراض اراکین نے پارٹی سربراہ کو وزیراعلیٰ تحریک انصاف سے لانے پر ناراضگی ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پی ڈی ایم پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے رابطے میں ہے اور ان کو گرین سگنل بھی دیدیا ہے، دس ارکان کے الگ ہونے سے پرویز الٰہی اکثریت کھو دیں گے۔ تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ ماننے سے انکار کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ 7 سے 10 ممبران صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے