اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

ویرات کوہلی نے افغان باؤلرز کو دھو ڈالا، بھارت بڑا ٹارگٹ دینے میں کامیاب

datetime 8  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور ویرات کوہلی بیٹنگ کے لئے آئے۔ دونوں نے اچھا آغاز کیا اور کسی باؤلر کو خاطر میں

لائے بغیر دھواں دھار بیٹنگ کی، بھارت کی پہلی وکٹ 119 کے مجموعی سکور پر گری، جب کے ایل راہول کو فرید احمد کی گیند پر نجیب اللہ زردان نے کیچ آؤٹ کیا، کے ایل راہول نے 41 گیندوں پر 62 رنز بنائے، ان کے بعد سوریا کمار یادیو آئے لیکن وہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے انہوں نے 2 گیندوں پر چھ رنز بنائے اور وہ فرید احمد کا شکار بنے۔ ویرات کوہلی اور رشبھ پنت نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ویرات کوہلی نے 61 گیندوں پر 122 رنز بنائے ان کی اننگز میں چھ چھکے اور بارہ چوکے شامل تھے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے، رشبھ پنت بھی بیس سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح بھارت نے مقررہ بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے اور افغانستان کو جیتنے کے لئے 213 کا ہدف دیا۔  بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور ویرات کوہلی بیٹنگ کے لئے آئے۔ دونوں نے اچھا آغاز کیا اور کسی باؤلر کو خاطر میں لائے بغیر دھواں دھار بیٹنگ کی،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…