اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

نسیم شاہ نے اپنی جیت کو کس کے نام کیا؟

datetime 8  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے تیزی سے ابھرتے کھلاڑی نسیم شاہ نے اپنی جیت کو قوم کے نام کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کے خلاف پاکستان کو آخری اوور میں یادگار چھکوں کے ذریعے فتح دلوانے والے نسیم شاہ نے جیت کے بعد

سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا۔اپنے ٹوئٹ میں نسیم شاہ نے کہا کہ یہ جیت ان سب لوگوں کے نام جو ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں، آپ سب کی دعائوں کا بہت شکریہ!واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی تو سب یہ بھول گئے ہوں گے کہ میں ایک بولر ہوں، بیٹنگ پر آیا تھا تو معلوم تھا کہ چھکے لگا سکتا ہوں۔نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش کی اور کامیاب ہوگیا، یقین تھا کہ کرلوں گا کافی پریکٹس کرتے رہتے ہیں۔دوسری جانب ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے نسیم شاہ کے آخری دو چھکوں کی بدولت افغانستان کو شکست دے دی، معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر مومن ثاقب نے نسیم شاہ کو دلچسپ انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔مومن ثاقب نے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی ویڈیو میں کہا کہ نسیم شاہ نے آخری دو چھکے مار کر ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، نسیم شاہ ہمارا شہزادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کو میں گفٹ کے طور پر پلاٹ اور اپنا گردہ دیتا ہوں۔مومن ثاقب نے کہا کہ نسیم شاہ میں جاوید میانداد کی روح آگئی، انہوں نے شارجہ اسٹیڈیم میں جاوید میانداد کے بعد چھکے مار کر ٹیم کو جتوایا، وہ نسیم شاہ نہیں بلکہ نسیم میانداد ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…