اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

آہ وپکار کے علاوہ کچھ نہیں بچا سیلاب متاثرین پھٹ پڑے

datetime 7  ستمبر‬‮  2022 |

سکھر(این این آئی)صوبہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں سیلا ب متاثرین انتہائی کٹھن حالات میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے بڑا سیلابی ریلا تو گزر گیا مگر اپنے پیچھے دکھوں کی متعدد داستانیں چھوڑ گیا،سکھر میں سیلاب سے متاثرہ کئی خاندان بے یارو مددگار بن کر حفاظتی بند پر کھلے آسمان تلے بیٹھے منتظر ہیں۔سیلاب متاثرین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پھٹ پڑے، انہوں نے بتایا کہ فوری مدد کے انکے پاس نہ سر چھپانے کے لیے کوئی خیمہ ہے اور نہ کھانے کے کوئی چیز، صرف آہ وپکار کے علاوہ کچھ نہیں بچا۔متاثرین افراد نے بتایا کہ بدترین حالات سے نمٹنے والے پینے کے صاف پانی کے لیے بھی ترس رہے ہیں، بیماریوں نے آن گھیرا ہے، فوری طور پر کوئی دوائی بھی میسر نہیں ہے۔ایک خاتون نے بتایا کہ سیلاب میں گھر اور سامان تو بہہ گیا صرف اپنی جان بچا کر نکلے مگر اب زندگی خطرے میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…