اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پاک فوج کیخلاف بات کرنے پر عمران خان کو نوٹس بھیجنے کی ہدایت کر دی گئی

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے،کمیٹی نے خیبر پختونخوا کے سرکاری  ہیلی کاپٹر کے استعمال کے معاملے پر بھی

سابق وزیر اعظم سمیت دیگر سیاستدانوں کے خلاف انکوائری کرنے اور معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،بدھ کے روز چیرمین نورعالم خان کی سربراہی میں پی اے سی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت آڈیٹر جنرل،نیب اور ایف آئی اے حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران چیرمین کمیٹی نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ ایک صاحب جس کے ذمے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی مد میں بقایا جات ہیں وہ کس طرح 9حلقوں سے ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہا ہے انہوں نے کہاکہ لوگوں کو ایمانداری کا درس دینے والوں سے ریکوری ضروری ہے رکن کمیٹی شاہدہ اختر علی نے کہاکہ ایک شخص جو اسمبلی میں بھی نہیں آتا ہے وہ 9حلقوں سے الیکشن لڑ رہا ہے اور قانون سمیت الیکشن کمیشن کے قوانین اس معاملے میں خاموش ہیں اگر ایسے شخص کو نہ روکا گیا تو ہم سب اس کے ذمہ دار ہونگے چیرمین کمیٹی نے کہاکہ کچھ لوگ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف بیانات دیتے ہیں ہم ایسے لوگوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جو دفاعی اداروں کے خلاف عوام کو اکساتے ہیں رکن کمیٹی برجیس طاہر نے کہاکہ الیکشن کمیشن امتیازی سلوک کیوں کر رہا ہے انتخابات میں کوئی بھی نادہندہ حصہ نہیں لے سکتا ہے مگر جو شخص 9حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہے وہ کروڑوں روپے کا نادہندہ ہے

ہمیں الیکشن کمیشن کی سمجھ نہیں آرہی ہے سابق وزیر اعظم عمران خان روزانہ ملک کو گالیاں دیتا ہے مگر الیکشن کمیشن خاموش رہتا ہے لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس دو قانون ہیں ایک غریب عوام کیلئے اور دوسر ا قانون اس طرح کے لوگوں کیلئے ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک سابق وزیر اعظم سے ریکوری نہ کی جائے اس وقت تک 9حلقوں میں ضمنی انتخابات کے رزلٹ جاری نہ کئے جائیں

چیرمین کمیٹی نے کہاکہ جو مجھے چیلنج کرتا ہے اس کا مقابلہ میدان میں کرونگا اس ایوان میں ہم صرف احتساب پر توجہ دیتے ہیں رکن کمیٹی شیخ روحیل اصغر نے کہاکہ الیکشن کمیشن کوئی مقدس گائے نہیں ہے ہر ادارے پر مثبت تنقید کی جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ اگرالیکشن کمیشن کسی کی تنقید سے ڈرتی ہے تو اپنی کرسی چھوڑ دے اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ کمیشن کے

پاس صرف کسی بھی معاملے کا جائزہ لینے کے دوطریقے ہوتے ہیں ایک یہ کہ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ریفرنس آجائے اور دوسرا کسی کی جانب سے شکایت آنے پر کمیشن کاروائی کا فیصلہ کرتا ہے جس پر چیرمین کمیٹی نے کہاکہ الیکشن کمیشن عمران خان کے معاملے میں اتنا کمزور کیوں ہے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنا کام کرتا ہے

اور کسی بھی تنقید کی پروا نہیں کرتا ہے انہوں نے کہاکہ بعض معاملات میں قانون نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں اس سلسلے میں پارلمینٹرینز اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہاکہ قانون میں اس کی کوئی وضاحت نہیں ہے کہ کوئی شخص کتنے حلقوں سے الیکشن لڑ سکتا ہے

اس موقع پر چیرمین کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ جو بھی افواج پاکستان کے خلاف بات کرتا ہے اس کو نوٹس جاری کیا جائے اور جو بھی نادہندہ ہو اس کے خلاف کاروائی کی جائے چیرمین کمیٹی نے نیب حکام کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا کا

ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والے افراد کی فہرست الیکشن کمیشن کو فراہم کریں جس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ اس معاملے کو الیکشن کمیشن کے سامنے رکھیں گے اور الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گی اس سے پبلک اکا?نٹس کمیٹی کا اگاہ کیا جائے گا۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…