منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی نئی آڈیو منظر عام پر آنے والی ہے،جاوید لطیف کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(این این آئی)وفاقی وزیر جاوید لطیف نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نئی آڈیو منظر عام پر آنے والی ہے۔ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی نئی آڈیو آنے والی ہے،

جس میں عمران خان انکشاف کرتا ہے کہ اس نے پاکستان کو کتنا پیچھے دھکیل دیا، نئی آڈیو میں یہ بار بار نومبر کا زکر کرتا ہے، یہ سلطان راہی بننے کی کوشش کر رہا ہے، فواد چوہدری کہتا ہے کسی کے باپ میں ہمت ہے تو عمران کو گرفتار کرے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال کر کے سیلاب فنڈ اپنے جلسوں پر لگا رہاہے۔ انہوںنے کہاکہ اداروں کاللکار کر اپنے فیصلے التوا کروائے گا توعوام برداشت نہیں کرے گی، عمران خان کے غیرآئینی کاموں سے لے کر تمام کاموں پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے، پارلیمانی کمیشن میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی شامل کیے جائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ثاقب نثار جیسے لوگوں کے زریعے پاکستان کے خلاف سازش کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کو نااہل کیا تو میرے لیڈر نے آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا، گھڑی چور عمران خان حالات کو کس طرف لے جارہا ہے، نواز شریف نے کبھی نہیں کہا کہ بل جلا دو، عمران خان نے صرف آئینی اداروں کو نہیں للکارا، جب تک ان کے پیچھے چھپے چہرے کو بے نقاب نہیں کیا جاتا تو یہ مزید بولتا رہے گا۔جاوید لطیف نے کہاکہ عمران خان کو انبیا کی تعداد کا ہی نہیں پتا، اس کی گرفتاری کا مطالبہ نہیں کرتے، عمران خان کے تمام کیسز کا فیصلہ فورا ہونا چاہیے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…