اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان ایک فتنہ ہے اور یہ فتنہ ملک کا نقصان کر دے گا ۔ میں پچھلے 6مہینے سے کہہ رہا ہوں کہ اسے گرفتار کیا جانا چاہیے ۔ نجی ٹی وی پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان اخلاقی طور پر کرپٹ آدمی ہے ، یہ مسلسل اداروں پر حملہ کر رہا ہے ، اس کے پاس کوئی سٹریٹ پاور نہیں ہے اگر اسے شوق ہے تو اسلام آباد آئے ۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ اب اس فتنہ کا انجام نزدیک ہے وہ پنجاب میں کہاوت ہے کہ جب کتے کی موت آتی ہے تو وہ مسجد کا رخ کرلیتا ہے اب عمران خان نے بھی ادھر ہی رخ کر لیا ہے ۔