اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )2 دن پہلے لندن سے چوری ہونیوالی قیمتی گاڑی کراچی کے ایک گر سے برآمد ہوئی تھی جس کے بارے میں یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ یہ گاڑی تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے گھر سے برآمد ہوئی ہے ۔اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے
اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’الحمداللہ ہرقیمتی چیز پوری قیمت دی کر رکھتا ہوں سمیت اچھی نسل کےکتے، میرے پاس 1 نہیں کئی قیمتیں گاڑیاں ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ عطا تارڑ اگر ثابت کر دے کہ یہ نان ڈیوٹی پیڈ گاڑی میرے گھر سے نکلی یا میری ہے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا لیکن اگر جھوٹے ثابت ہوئے تو میرے نسلی کتوں کی صفائی کا کام سنبھال لینا!۔ ایک اور ٹویٹ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سن عطا تارڑ! تیرے بھگوڑے مجرم نواز شریف کے بھائی کی حکومت ہے میں تمہاری پوری حکومت کو چیلنج کرتا ہوں کہ اپنا الزام ثابت کرو یہ نان ڈیوٹی پیڈ گاڑی میری ہے اگر نہیں ثابت کر سکے تو عمرے سے واپسی پر تمہاری حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا اور کسی کا باپ بھی نہیں روک سکےگا۔ تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ’’عطا تارڑ تو سڑک کا سیاستدان ہے اور تمہیں پتہ ہے میں کتے بھی نسلی رکھتا ہوں سڑک کے نہیں! فیصل کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ ،الحمداللہ، الحمدللہ صرف وضاحت کے طور پر بتا رہا ہوں کہ جس گھر سے یہ گاڑی برآمد ہوئی ہے اللہ کا احسان ہے کہ میرے گھر کا سرونٹ کوارٹر بھی اس سے بڑا ہے، اندھے آ کر دیکھ۔
سن عطا تارڑ!
تیرے بھگوڑے مجرم نواز شریف کے بھائی کی حکومت ہے میں تمہاری پوری حکومت کو چیلنج کرتا ہوں کہ اپنا الزام ثابت کرو یہ نان ڈیوٹی پیڈ گاڑی میری ہے اگر نہیں ثابت کر سکے تو عمرے سے واپسی پر تمہاری حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا اور کسی کا باپ بھی نہیں روک سکےگا
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) September 6, 2022
عطا تارڈ تو سڑک کا سیاستدان ہے اور تمہیں پتہ ہے میں کتے بھی نسلی رکھتا ہوں سڑک کے نہیں!
الحمدللہ الحمداللہ الحمدللہ صرف وضاحت کے طور پر بتا رہا ہوں کہ جس گھر سے یہ گاڑی برآمد ہوئی ہے اللہ کا احسان ہے کہ میرے گھر کا سرونٹ کوارٹر بھی اس سے بڑا ہے، اندھے آ کر دیکھ
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) September 6, 2022
الحمداللہ ہرقیمتی چیز پوری قیمت دی کر رکھتا ہوں سمیت اچھی نسل کےکتے، میرے پاس 1 نہیں کئی قیمتیں گاڑیاں ہیں،عطا تارڑ اگر ثابت کر دے کہ یہ نان ڈیوٹی پیڈ گاڑی میرے گھر سے نکلی یا میری ہے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا لیکن اگر جھوٹے ثابت ہوئے تو میرے نسلی کتوں کی صفائی کا کام سنبھال لینا!
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) September 6, 2022