اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

فیصل مسجد کے احاطے میں ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کیخلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج

datetime 6  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ فیصل مسجد میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر اور اْن کے کچھ ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد کے امام محسن اسحٰق کی شکایت پر ٹک ٹاکر،

اْن کے ساتھی اور کیمرا مین کے خلاف مارگلہ تھانے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق شکایت کنندہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک خاتون سَر ڈھانپے بغیر اور نامناسب کپڑے پہنے ہوئے تھیں، خاتون فیصل مسجد کے احاطے میں غیر مہذب انداز میں چل رہی تھیں جس کی وجہ سے عبادت گاہ کا تقدس اور احترام پامال ہو رہا تھا۔مسجد کے امام نے کہا کہ مسلمان اور اسلامی ریاست پاکستان کا شہری ہونے کی وجہ سے ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ نوجوان نسل کی جانب سے سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک پر مذہبی جذبات کی بے حرمتی معمول بنتا جارہا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اس طرح کے عمل کو روکنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔پولیس نے بتایا کہ کیس کی تحقیقات کا ا?غاز کردیا گیا ہے، ٹک ٹاکر اور اْن کے اکاؤنٹ سمیت دیگر مشتبہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے متعلقہ محکموں سے رابطے کیے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…