اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس میں پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت

datetime 6  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس میں پی ٹی آئی کی دو ہفتے کا وقت دینے کی استدعا منظور کرلی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ آخری مرتبہ وقت لیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس کی سماعت ہوئی، تحریک انصاف کی جانب سے شاہ خاور پیش ہوئے اور کمیشن کو بتایا کہ بیرون ملک سے بعض دستاویزات ابھی تک نہیں ملیں، تمام دستاویزات موصول ہونے پر ہی جواب جمع کروایا جائے گا، سمندر پار پاکستانیوں کے نائیکوپ اور دیگر تفصیلات کا انتظار ہے۔ الیکشن کمیشن کے رکن کے پی نے استفسار کیا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کتنا عرصہ چلا تھا ؟ ، جس پر شاہ خاور نے بتایا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس 8 سال تک چلا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ کیا اس کیس کو بھی 8 سال چلانا ہے؟۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کے لیے آخری موقع دیتے ہوئے مزید سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے پیش ہونے والے شاہ خاور کی 2 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا منظور کرلی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…