اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی آئی اے کا 5 نئے جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ

datetime 5  ستمبر‬‮  2022 |

پی آئی اے کا 5 نئے جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ

کراچی(این این آئی) قومی ایئرلائن(پی آئی اے)نے 5 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ کیاہے، نئے جدید طیارے 6 سال کی ڈرائی لیز پر لیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے بزنس پلان پر عمل درآمد جاری ہے، پی آئی اے نے بیڑے میں5 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔پی آئی اے فلیٹ میں وائیڈ باڈی طیارے شامل کرے گی ، نئے جدید طیارے 6 سال کی ڈرائی لیز پر لیے جائیں گے۔

پی آئی اے نے اس حوالے سے ٹینڈر طلب کرلئے ہیں، نئے طیارے ان فلائٹ کنیکٹیویٹی اور ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ کی سہولت کے حامل ہوں گے۔

فلیٹ میں شامل نئے طیاروں میں 250سے 320مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔یاد رہے جولائی میں پی آئی اے کے

بیڑے میں ایک ایئر بس 320 طیارہ شامل کیا گیا تھا، یہ رواں سال کا دوسرا ائیربس 320 طیارہ شارجہ سے پاکستان پہنچا تھا۔

یہ طیارہ نئی نشستوں، جدید اور آرام دہ کیبن سے لیس ہے جس کی وجہ سے سفری سہولیات اور پی آئی اے کے پروڈکٹ کا معیار بہتر ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…