اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک کا سب سے بڑا انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل

datetime 5  ستمبر‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)جامعہ کراچی کے تحت پاکستان کا بڑا سب سے بڑا15واں سمر انٹرن شپ پروگرام برائے سال2022کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے، اس انٹرن شپ پرگرام کے تحت ملک بھرسے اعلی تعلیمی اداروں کے 170طالب علموں کو سائنسی وانتظامی شعبہ جات میں تربیت دی گئی۔

بین الاقوامی مرکز کے گولڈن جوبلی ہال میں تقسیم اسناد کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی، جس سے آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈی نیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اورڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیور میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ جامعہ کراچی کی سائنسدان اورسمر انٹرن شپ پروگرام کی منتظم پروفیسر ڈاکٹر عصمت سلیم نے خطاب کیا۔پروفیسر اقبال چوہدری نے کامیاب طالب علموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ طالب علم جو بین الاقوامی معیار کے تحقیقی و تعلیمی ادارے میں کام کرنے کے تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ سمر انٹرن شپ پروگرام بہترین موقع ہے۔ طالبِ علموں میں جذبہء رحم دلی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ وہ انسانی خو ہے جو کامیابی کی کلید ہے اورطالبِ علموں کو اس ادارے میں یہ خو سیکھنے کو ملی گی جبکہ سیکھنے کے لیے سر جھکانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا یہ170طالب علموں کے لیے اعزاز اور برتری کی بات ہے کہ انھیں ملک بھر سے3000 امیدواروں میں سے میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔ انھوں نے اس پروگرام کے انعقاد میں پروفیسر ڈاکٹر عصمت سلیم اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔ پروفیسر عصمت سلیم نے کہاکہ یہ پروگرام2008 سے اس ادارے میں ہر سال منعقد ہوتا رہا ہے انھوں نے کہا اس میں ملک بھر سے ڈگری سال آخر کے طالب علم شرکت کرتے ہیں جس کا مقصد انھیں سائنسی و انتظامی تربیت دینا ہے، انھوں نے کہ اس سال ملک بھر سے اس پروگرام کے لئے3000 درخواستیں موصول ہوئیں

جس میں سے میرٹ کی بنیادوں پر170طالب علموں کو منتخب کیا گیا، انھوں نے کہا طالب علموں کو کیمیائی و حیاتیاتی علوم، فوڈ سائنسز، انجینئرنگ، پلانٹ بائیو ٹیکنالوجی،

آئی ایس او مینجمینٹ، لائبریری سائنسز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبہ جات میں تربیت دی جاتی ہے۔ پروگرام کے اختتام پر شرکا میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…