بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

ادارے یا سینئر قیادت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہ تھا، عمران خان نے ہمیشہ افواجِ پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں کی مکمل تعریف و تائید کی ہے، پی ٹی آئی

datetime 5  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے عمران خان کے بیان کے سیاق و سباق کی وضاحت پہلے ہی کی جا چکی ہے،میرٹ کے اصول کی پاسداری پر اصرار اس ادارے کی پیشہ وارانہ مہارت کے تحفظ کی خواہش کے تابع ہے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک بیان میں کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے عمران خان کے بیان کے سیاق و سباق کی وضاحت پہلے ہی کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ ادارے یا اس کی سینئر قیادت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا قطعا کوئی ارادہ نہ تھا، پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان نے ہمیشہ افواجِ پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں کی مکمل تعریف و تائید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ کے اصول کی پاسداری پر اصرار اس ادارے کی پیشہ وارانہ مہارت کے تحفظ کی خواہش کے تابع ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان تقریر نے ثابت کر دیا ہے کہ شہباز گل کی گفتگو خان صاحب کے فلسفہ شر ہی کا ثمر تھی۔عمران خان کی تقریر کے رد عمل میں انہوں نے کہاکہ خان صاحب کی فیصل آباد جلسہ کی تقریر نے واضح کر دیا ہے کہ ان کی راتوں کی نیندیں کیوں اڑی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں آئین میں درج چیف کے فرائض سے بھی آگہی نہیں، انہیں نیب کے سربراہ اور فوج کے سربراہ کا فرق بھی معلوم نہیں، وہ فوج کے سربراہ کو عوام سے لڑا کر کس کے مقاصد پورا کرنا چاہتے ہیں؟پرویز رشید نے کہا کہ کچھ دن پہلے عمران کو شکایت تھی کہ سلامتی کے ادارے ان کی سیاسی مدد سے کیوں گریزاں ہیں اور آج وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ سلامتی کے اداروں کے سربراہ ان کے سیاسی مخالفین کو کچلنے والے ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ آئین کے منافی ایسی سوچ رکھنے والا آمریت و فسطائیت کا لاڈلا تو ہو سکتا ہے قائد اعظم کا پیرو کار نہیں ہو سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…