اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

کیلیفورنیا سمیت مغربی امریکا کو تاریخی ہیٹ ویو کا سامنا خطے کے 5 کروڑ افراد کیلئے شدید گرمی کی وارننگ جاری

datetime 5  ستمبر‬‮  2022 |

کیلی فورنیا(این این آئی )امریکی ریاست کیلیفورنیا سمیت مغربی امریکا کو گرمی کی تاریخی شدید لہر کا سامنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گرمی کی اس لہر کے دوران درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ ہوا جس کے باعث بجلی کی طلب بہت زیادہ بڑھ گئی ہے جبکہ جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

اس ہیٹ ویو کا آغاز 30 اگست کو ہوا جبکہ محکمہ موسمیات نے 5 اور 6 ستمبر کو درجہ حرارت عروج پر پہنچنے کی پیشگوئی کی ہے جس کے بعد اس میں بتدریج کمی آئے گی۔اس خطے کے 5 کروڑ افراد کے لیے شدید گرمی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ مغربی امریکا کی تاریخ میں ستمبر میں بدترین ہیٹ ویو ہے جبکہ ڈیتھ ویلی میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ ہوا جو 6 ستمبر کو 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں موسم کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔گرمی کے نتیجے میں بجلی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث صارفین کو دوپہر اور شام میں کم بجلی استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔درجہ حرارت بڑھنے سے شمالی کیلیفورنیا میں جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے اور مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد کا انخلا کیا گیا ہے۔لاس اینجلس کے شمال میں لگنے والی آگ نے 5200 ایکڑ سے زیادہ رقبہ جلا دیا ہے جبکہ کم از کم 8 فائر فائٹرز زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب کیلیفورنیاکی شمالی کانٹی کیجنگلات میں آگ کے باعث دو افراد ہلاک ہوئے ۔اوریگن کے مختلف حصوں میں بھی آتشزدگی کے واقعات سامنے آئے ہیں اور وہاں کے گورنر نے گزشتہ ہفتے ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…