اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

سندھ میں سیلاب، شاہ عبداللطیف بھٹائی کا عرس منسوخ کرنے کا فیصلہ

datetime 5  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)صوبہ سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث سندھ حکومت نے عظیم صوفی بزرگ و شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی رحم اللہ علیہ کا عرس منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عرس کے موقع پر درگاہِ شاہ عبداللطیف بھٹائی پر صرف چادر چڑھائی جائے گی۔

محکمہ اوقاف کے ذرائع کے مطابق شاہ عبداللطیف بھٹائی رحم اللہ علیہ کا سہ روزہ عرس اگلے ہفتے سے شروع ہونا تھا۔واضح رہے کہ سندھ کے عظیم بزرگ و صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کا سالانہ 3 روزہ عرس بھٹ شاہ میں اسلامی سال کے دوسرے مہینے صفر کی 14 تاریخ کو شروع ہوتا ہے۔دوسری جانب سیلاب متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام سائٹس کی بحالی کیلئے آپریشن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیلی کام آپریٹروں کی کاوشوں سے متاثرہ علاقوں میں مزید سائٹس بحال کر دی گئی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 139 سائٹس کو بحال کر دیا گیا ہے۔پی ٹی اے نے کہا کہ کنیکٹوٹی کی فراہمی کیلئے آپٹیکل فائبر بیک ہال کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں اب صرف 429 سائٹس غیر فعال رہ گئی ہیں۔ادارے نے کہا کہ ٹیلی کام سروسز کی بحالی کیلئے 850 ٹیمیں 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں، سیلابی پانی کے باعث طویل پاور بریک ڈان اور فائبر کیبل کٹ جانے سے سروسز متاثر ہوئی ہیں۔پی ٹی اے نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں کے باعث 3386 ٹیلی کام سائٹس متاثر ہوئیں، پی ٹی اے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، بحالی کے اقدامات کے لیے ضروری ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…