اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

اے آر وائی کے بعد مزید 2 چینلز کی نشریات بند‎

datetime 5  ستمبر‬‮  2022 |

اے آر وائی کے بعد مزید 2 چینلز کی نشریات بند‎

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پیمرا اتھارٹی کا 174واں اجلاس آج مؤرخہ 5ستمبر 2022ء کو چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی صدارت میں پیمرا ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اتھارٹی نے بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کو جاری شدہ لائسنس سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔

اتھارٹی کو بتایا گیا کہ میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کو جاری شدہ لائسنسز اتھارٹی سے 2017ء میں 131ویں اجلاس میں منسوخ کر دیئے تھے۔ لائسنسز کی منسوخی، وزارتِ داخلہ کی جانب سے سیکورٹی کلیئرنس جاری نہ کرنے کی وجہ سے کی گئی۔ اس ضمن میں اتھارٹی کا حکم نامہ کمپنی ہٰذاکی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں زیرِ التوا رہااور چینلزنے اپنی نشریات جاری کئے رکھیں۔

تاہم سندھ ہائی کورٹ نے زیرِ التوا کیس کو 2021ء میں نمٹا دیا۔ دوران سماعت پیمرا کے وکیل نے واضح مؤقف اختیار کیا کہ اگر وزارت داخلہ میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈکی سیکورٹی کلیئرنس جاری نہیں کرتی تو پیمرا دونوں چینلز (بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ)کی نشریات چلانے کی اجازت نہیں دے گا ۔

لہٰذا آج کی میٹنگ میں اتھارٹی نے تمام ریکارڈ عدالتی حکم نامہ اور وزارتِ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ مراسلوں کا جائزہ لیتے ہوئے میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کو جاری لائسنسز (بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ) کے چینلز کی نشریات فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا۔

یہاں یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ بول انٹرٹیمنٹ کے لائسنس کی15 سالہ مدت دسمبر 2021ء میں اختتام پذیر ہو گئی تھی اور کمپنی ہٰذا نے لائسنس کی تجدید کیلئے اتھارٹی کو کوئی درخواست بھی جمع نہیں کرائی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…