ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

ماننا پڑے گا حریف ٹیم کی بھی کلاس ہے، بھارتی کپتان بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے متاثر

datetime 5  ستمبر‬‮  2022 |

دبئی (این این آئی)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما بھی پاکستانی ٹیم کے معترف ہوگئے۔پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے بتایا کہ ہم میچ کے دوران کافی مطمئن تھے،

حتیٰ کے نواز اور رضوان کے درمیان پارٹنرشپ کے وقت بھی ہم پْراعتماد تھے۔روہت شرما نے کہا کہ ہم جانتے تھے کہ اگر یہاں وکٹ مل جاتی ہے تو صورتحال تبدیل ہو جائے گی لیکن یہ پارٹنر شپ کچھ زیادہ ہی لمبی چل گئی جس کی وجہ سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔اپنے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے روہت شرما کا کہنا تھا کہ یہ باصلاحیت کھلاڑی ہیں، انہوں نے ماضی میں بھی بھارت کے لیے بہت کچھ کیا ہے لیکن یہ ماننا پڑے گا کہ جو حریف ٹیم ہے اس کی بھی ایک کلاس ہے جس کے چیلنج کا منا ہوا۔بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ جس طرح کی کرکٹ پاکستانی کرکٹرز کھیل رہے ہیں اسے دیکھ کر ہم سرپرائز نہیں ہوئے۔روہت شرما نے اسکور کے حوالے سے کہا کہ ویسے تو 180 سے زائد اسکور کسی بھی میدان اور کسی بھی وکٹ پر اچھا ہوتا ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ اسکور چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کریڈٹ دینا پڑے گا، انہوں نے اپنے حق میں میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے ہم سے بہتر کھیلا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…