پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھروں کو دس دس ہزار روپے کے بھاری بل بھیج دیئے گئے

datetime 4  ستمبر‬‮  2022 |

پتوکی (این این آئی ) 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھروں کو لیسکو واپڈا نے دس دس ہزار روپے کے بھاری بل بھیج دیئے شہری بل بلبلا اٹھے امن سول سوسائٹی پتوکی صدر نوید بھٹی کا وزیر اعظم پاکستان ،وفاقی وزیر پانی و بجلی ،چیف لیسکو لاھور سے فوری طورپر نوٹس لینے کا مطالبہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف حکومت پر عوام نے بہت ساری امیدیں لگا رکھی تھیں کہ

میاں صاحبان کی حکومت میں مہنگائی ، بیروز گاری، کا خاتمہ ہوگا مگر مہنگائی بیروز گاری کم نہ ہوئی تو وفاقی حکومت نے بجلی بلوں کے ریٹ بڑھا دئے اور اضافی ٹیکس بھی عوام پر لگا دئے زیادہ تر بجلی کا بل غریب طبقہ باقائدگی سے ادا کر رہا ہے وزیر اعظم شہباز شریف کے اعلان کے باوجود بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی کمی نہ ہوسکی اور غریب عوام کو لیسکو واپڈا نے 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھروں کو دس دس ہزار روپے کے بھاری بل بھیج دئے جس پر غریب عوام کی چیخیں نکل گئیں جبکہ امیر طبقہ کے لوگ بجلی بل ادا کرنے کی بجائے عدالتوں میں اسٹے آرڈر لینے پہنچ جاتے ہیں مگر غریب عوام کہاں جائے جس کے پاس روٹی کھانے کیلئے پیسے نہیں ہیں امن سول سوسائٹی پتوکی صدر نوید بھٹی نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف ،وفاقی وزیر پانی و بجلی ،چیف لیسکو لاھور چوہدری محمد امین سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے مشکل ترین وقت میں بجلی کے ریٹ میں کمی اور ٹیکسوں میں کمی کی جائے اور ناجائز ٹیکسوں کا فوری خاتمہ ?قینی بنایا جائے تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لے سکیں #

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…