پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

کویتی کھلاڑی کا اسرائیل کیساتھ کھیلنے سے انکار

datetime 4  ستمبر‬‮  2022 |

کویت سٹی (این این آئی ) کویتی کراٹے کھلاڑی محمد مشعل العتیبی آذربائیجان میں منعقد ہونے والی ورلڈ کراٹے لیگ چیمپئن شپ میں اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ مقابلہ کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے اسرائیلی کے ساتھ کھیلوں میں شرکت کو صہیونی ریاست کے

ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے مترادف قرار دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق العتیبی نے اپنے صہیونی حریف کا مقابلہ کرنے سے دستبردار ہونے کے فیصلے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب عالمی کراٹے لیگ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے حریفوں کے تعین کے لیے رائے شماری کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔کویتی کھلاڑیوں نے کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں اسرائیلی کھلاڑیوں کا سامنا کرنے سے بار بار انکار کیا۔کویتی کھلاڑ کا یہ اقدام اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بارے میں سرکاری اور عوامی پالیسی کا عکاس ہے۔انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ 28 اگست سے 5 ستمبر تک آذربائیجان میں منعقد ہوگی۔گزشتہ مئی کویتی پیرا اولمپک کمیٹی نے کویتی کھلاڑی خلود المطیری کو تھائی لینڈ میں منعقدہ بین الاقوامی وہیل چیئر فینسنگ چیمپئن شپ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…