پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

ضروری مقامات پرسپرے ، فالتو گھاس تلف کرنے والا حیرت انگیزروبوٹ ایجاد

datetime 4  ستمبر‬‮  2022 |

واشنگٹن(این این آئی )آج بھی غریب ممالک کے کھیتوں میں فالتو گھاس پھوس ہاتھوں سے اکھاڑی جاتی ہے جس میں بہت وقت لگتا ہے۔ لیکن ایک روبوٹ خودکارطور پریہ کام کرسکتا ہے اور صرف ضرورت کی جگہ پر ہی کیڑے مار دوا کا اسپرے کرتا ہے۔

سولِکس اسپریئرشمسی توانائی سے ازخود کام کرسکتا ہے جس کے طاقتور کیمرے تصویر کشی کرتے ہوئے اے آئی کی بدولت پودے کے گرد اگنے والی خودرو گھاس تلف کرسکتا ہے۔ اس کے خاص سینسر زمین کے سطح سے لے کر اوپر تک پودے کے جائزہ لیتے ہیں اور صرف وہیں اسپرے کرتا ہے جہاں ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لیے کسی انسانی ہدایت کی ضرورت نہیں ہوتی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس روبوٹ کا نام سولکس اسپریئر ہے جسے کامیابی سے سویابین، گندم اور مکئی کی فصلوں پر آزمایا گیا ہے۔ ابتدائی آزمائش میں اس سے کیڑے مار دوا کی 70 فیصد غیرضروری مقدار کم کرنے میں مدد ملی ہے کیونکہ اب بھی ہم فصلوں پر کیڑے مار زہر اندھا دھند انڈیل رہے ہیں۔ ایک دن میں یہ 100 ایکڑ تک فصل پر اسپرے کرسکتا ہے۔برازیلی اور امریکی کمپنی سولنٹیک نے تیار کیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں ایک جانب تو غیرضروری گھاس پھوس ختم کرنے کے لیے جو دوا چھڑکی جاتی ہے وہ برسوں ماحول میں موجود رہتی ہے۔ پھر یہ انسانوں کے لیے بھی بہت خطرناک ہوتی ہیں۔ اسی لیے روبوٹ کی بدولت انہیں صرف ضرورت کے تحت ہی استعمال کیا جاتا ہے اور یوں افرادی قوت، وقت، پیسے اور خود کیڑے مار دوا کی بچت بھی ہوتی ہے۔اس روبوٹ کی اچھی بات یہ ہے کہ یہ جہاں سے گزرتا ہے وہاں ڈجیٹل نقشہ بناتا جاتا ہے جسے بار بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔ شمسی توانائی اور بیٹری کی بدولت یہ مسلسل 24 گھنٹے بھی کام کرسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…